| | | | |

پاکستان انگلینڈ سیریز کے ریفری اور امپائرز کا اعلان،11 رکنی بڑا پینل

 

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

GETTY IMAGES

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن اینڈی پائی کرافٹ دسمبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے لیے ریفری ہونگے۔

پی سی بی نے  آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔سات امپائر میں سے تین امپائرز  آئی سی سی ایلیٹ پینل سے ہیں۔

جوئل ولسن احسن رضا کے ساتھ ابتدائی ٹیسٹ کے لیے آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے، جو کہ 2005 کے بعد پاکستانی سرزمین پر دونوں فریقوں کے درمیان پہلا میچ ہوگا۔ماریس ایراسمس تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب چوتھے امپائر ہوں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد

کرک اگین نیوز سچ،دورہ پاکستان کے لئے انگلش ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑا سرپرائز کنفرم

ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

کراچی میں تیسرے ٹیسٹ کے لیے جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز کے طور پر واپس آئیں گے اور ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *