| | | | | | |

کراچی کی ٹیم بے وقوفی کے سبب ہاری،2 رن ڈرامہ پر وسیم اکرم نے کیا تبصرہ کیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی کی ٹیم بے وقوفی کے سبب ہاری،2 رن ڈرامہ پر وسیم اکرم نے کیا تبصرہ کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی شکست خود ٹیم نے لکھوائی ہے۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ سیکنڈ لاسٹ بال پر بنائے گئے 2 رنزنے کام تمام کردیا۔

پی ایس ایل 9،افراتفری،ڈرامہ،کراچی کنگزرن آئوٹ،فیلڈ رکاوٹ کیس کیسے ہاری،میچ بھی گیا

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شاٹ کھیلنے کے بعد ردرفرڈ بھاگے،دوسرے رن کیلیئے آدھی کریز میں آکر انہوں نے ساتھی بیٹر عقیل کو ہاتھ سے نکلنے کا اشارہ کیا،یہ سب اس لئے ہوا کہ فیلڈر نے اچھی بال روکی،ساتھ کھڑے دوسرے فیلڈر نے بال اٹھائی،اسے سمجھ نہیں آئی کہ تھرو کہاں کروں۔بائولرز مڈ میں کھڑا تھا اور وکٹ کیپر ٹم سائفرٹ اپنی جگہ پر کھڑے تماشہ دیکھ رہے تھے،اگر یہی وکٹ کیپر اپنے اینڈ پر ہوتے اور بائولر واپس ہوتا،یا ان میں سے کوئی ایک اینڈ پر وکٹوں کے پاس ہوتا تو یہ سب نہیں ہوتا۔

اسے کہتے ہیں گیم کی سمجھ اور عقل جو شاید ان کھلاڑیوں کے ساتھ کپتان شان مسعود کے پاس ہی نہیں تھی۔یہ شکست بے وقوفی کی وجہ سے بھی شاید ہوئی ہے۔اب اسکور لیول ہوگیا تھا اور آخری بال پر چوکے کے ساتھ کام تمام ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *