| | | | | | |

پی ایس ایل 9،افراتفری،ڈرامہ،کراچی کنگزرن آئوٹ،فیلڈ رکاوٹ کیس کیسے ہاری،میچ بھی گیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،افراتفری،ڈرامہ،کراچی کنگزرن آئوٹ،فیلڈ رکاوٹ کیس کیسے ہاری،میچ بھی گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک افراتفری۔ایک ڈرامہ۔کراچی کنگز کی بدترین پرفارمنس لیکن اچھی کوشش کے باوجود ناکامی نے ایک اور سیاہ دن کا اضافہ کیا ہے۔نیشنل بنک اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز اور ڈرامائی انداز میں آخری بال پر5 وکٹ کی جیت نام کی ہے۔کراچی کنگزکی 24 گھنٹوں میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

پی ایس ایل 9،امپائر کی مدد بھی مقدر میں نہ رہی،سرفراز احمد مسلسل ناکام،شعیب ملک بھی بیٹنگ میں فلاپ

جمعرات کی شب کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز ایک روز قبل کی طرح بیس اوورز میں 8 وکٹ پر 165 اسکور بناپائی۔جیمزب ونس نے 37 رنزبنائے۔ابرار احمد نے 3 وکٹیں لیں۔جواب میں گلیڈی ایٹرز نے سٹارٹ اچھالیا لیکن درمیان میں گرنے والی وکٹوں کے بعد کراچی ٹاپ پر آئی۔89 پر 5 وکٹ گرچکی تھیں ۔جیسن رائے بھی 52 رنزبناکر جاچکے تھے۔ایسے میں ویسٹ انڈیز کے شیفرن ردر فرڈ اوراکیل ہوسین نے ناقابل شکست 80 رنزکی شراکت بنائی اور آخری بال پر 5 وکٹ کی جیت نام کی۔ردر فتڈ نے31 بالز پر 58 ناٹ آئوٹ کئے۔6 چھکے اور ایک چوکا تھا۔ہوسین نے 22 کی اننگ کھیلی۔حسن علی اور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں لیں۔

ملتان سلطانزکراچی پہنچ گئے،پلائو اور بریانی ہی چیلنج ،حد کردی

کراچی کنگز کو آخری 6 بالز پر 15 رنزدرکار تھے۔چیلنج مشکل تھا لیکن ردرد فرڈ نے پہلی 2 بالز پر چھکے لگاکر نقشہ بدلا۔بائولر انور علی نے اگلی 2 بالز ڈاٹ کردیں،اب 2 بالز پر 3 رنز تھے کہ افراتفری مچ گئی۔ بائولر نے فل ٹاس پھینکا، ردر فرڈ نے اپنا بیٹ کیااور باہر کا کنارہ لیتی بال پیچھے کی طرف  گئی، درمیان میں خوفناک مکس اپ ہوا، رتھر فورڈ کے رن آئوٹ کو کو ایک سیکنڈ چاہیے تھا لیکن یہ نہیں تھا، رتھر فورڈ کی طرف سے ایک مکمل طوالت کا غوطہ اسے بچاگیا . انور نے تھرو اپکڑا اور اسٹمپ کو مارنے میں  جلدی نہیں کی ۔بظاہر بیٹ اوپر اٹھ گیا تھا لیکن امپائر نے جانچ کے بعد ناٹ آئوٹ کہا۔کراچی کنگز نے امپائر سے بحث کی اور فیلڈ میں رکاوٹ کا کیس کیا اور دوسراریویو لیا لیکن  فیلڈ میں رکاوٹ کا کوئی کیس نہیں بن سکا کیونکہ وہ فیلڈر کو روکنے کے کسی ارادے کے بغیر پیچھے ہٹ رہا تھا، رتھر فورڈ نے آخری بال پرچوکے کے ساتھ میچ جیت لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *