| | | | | | |

پی ایس ایل 9،امپائر کی مدد بھی مقدر میں نہ رہی،سرفراز احمد مسلسل ناکام،شعیب ملک بھی بیٹنگ میں فلاپ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،امپائر کی مدد بھی مقدر میں نہ رہی،سرفراز احمد مسلسل ناکام،شعیب ملک بھی بیٹنگ میں فلاپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک ٹیم میں سیر،دوسری میں سوا سیر۔دونوں ہی بوجھ بنے ہوئے ہیں۔پی ایس ایل 9 کراچی کنگز کے شعیب ملک اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد کیلئے ڈرائونا خواب ثابت ہورہا ہے۔ابھی کا میچ ہی دیکھ لیں کہ کراچی کنگزکے بنائے گئے 165 رنزکے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اچھے حالات میں کھیلنے آئے لیکن 6 بالز پر 3 رنزبناکر کیچ ہوگئے۔ان کا آئوٹ بھی ڈراما تھا۔امپائر نے وائیڈ بال دی لیکن وکٹ کیپر ٹم سائفرٹ نے اچھل کر کیچ پکڑا۔امپائر اسے کلیئر نوبال کہہ رہا تھا لیکن سرفراز اسے دیکھے بغیر پویلین کی جانب لوٹے،امپائر نے فوری فیصلہ بدلنے کا اشارہ کیا اور انگلی کھڑی کردی۔

پی ایس ایل 9،بغیر بیٹ کے جمپ لگاکر کریز میں پہنچنے والا کون

اس سے قبل کراچی کنگزکیلئے کھیلنے والے شعیب ملک 20 بالز پر صرف 12 رنزبناسکے۔پورے ایونٹ میں دونوں ہی ناکام ہوئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *