| | | | | | |

پی ایس ایل 9،بغیر بیٹ کے جمپ لگاکر کریز میں پہنچنے والا کون

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،بغیر بیٹ کے جمپ لگاکر کریز میں پہنچنے والا کون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے جیسن رائے بنا بیٹ کے بھاگ پڑے،جمپ لگاکر ڈائیو لگائی اور کریز میں پہنچے۔

واقعہ پی ایس ایل 9 کے کراچی کنگز کے بنائے گئے 165 رنزکےے تعاقب میں اس وقت پیش آیا جب نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود جیسن رائے اچانک رن کیلئے بھاگ پڑے۔ان کے ساتھی شکیل نے بال روکنے کے انداز میں کھیلا تھا جو بائولر کے سامنے پچ پر ہی تھا۔پھر کیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولر بھی بھاگے ،جب جیسن رائے کو غلطی کا احساس ہوا تو مڑتے ہوئے بیٹ ان کے ہاتھ سے گرگیا،اب وہ کریز میں پہنچنے کیلئے تیز رفتاری سے بھاگتے آئے۔قریب پہنچ کر جمپ لگایا اور دونوں بازو کو کھول کر کریز میں پہنچے۔تھرو ان کے سائیڈ سے ہوتا گزر چکا تھا،وکٹ پر نہیں لگا۔رن آئوٹ سے بچ گئے۔

کراچی کنگز کے 165 کےجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک وکٹ پر 57 رنزبنائے۔جیسن رائے وکٹ پر موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *