| | | | | | |

نیدرلینڈز صبح کو ہارکر شام کو ٹی20 ورلڈکپ سپر12میں داخل،نمیبیا کی لائن کٹ گئی

جیلانگ،کرک اگین رپورٹ

نیدرلینڈز صبح کو سری لنکا سے ہارکر شام کو ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 میں پہنچ گیا۔نمیبیا جس نے سری لنکا کو شکست دی تھی،وہ یو اے ای کی کمزور ٹیم سے ہارکر ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 سے باہر ہوگیا ہے۔یوں گروپ اے کے آخری،سنسنی خیز میچ میں یو اے ای نے نمیبیا کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد  رنز سے ہرا کر ایونٹ کی واحد کامیابی لی،اپنے ساتھ نمیبیا کو بھی گھر لے گئے۔سری لنکا نے نمبر ون اور نیدر لینڈز نے  نمبر 2 کے طورپر سپر 12 میں قدم رکھے ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا ٹوئسٹ۔نمیبیا نے  نے آخری لمحات میں ہارا ہوا میچ جیت کر  پھر ہاردیا۔ڈیوڈ ویزا کی کوشش فلاپ گئی۔سپر 12 کے لئے کوالیفائی نہ کرسکے۔گرائونڈ میں موجود یو اے ای ٹیم کی خوشیاں عارضی سہی  اور باہر موجود ڈچ ٹیم کی وقتی تسلی مستقل ہوگئی۔نمیبیا نے آخری 5 اوورز  میں درکار 12 سے زائد کی اوسط سے اسکور ڈیوڈ ویزا اور ٹرمپلمین کی شاندار فائٹنگ کی وجہ سے بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام گئے اور 7 رنز سے ہارگئے۔

ایونٹ میں سری لنکا کو شکست دے کر دنیائے کرکٹ میں نمایاں جگہ بنانے والی نمیبیا ٹیم غیر متوقع طورپر متحدہ عرب امارات سے بھی ہارگئی ہے۔گروپ اے کے آخری میچ کے ساتھ ہی سپر 12 کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ،گروپ اے کا آخری فیصلہ کن مقابلہ بھی آج،نمیبیا کی سیٹ کیا کنفرم ہوچکی

یو اے ای ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 148 اسکور کئے۔اوپنر محمد وسیم نے 50 اور کپتان محمد رضوان نے 43 کی اننگز کھیلیں۔جواب میں نمیبین ٹیم کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔5 کھلاڑی 46 اور 7 کھلاڑی  صرف 69 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔آدھے سے زیادہ اسکور باقی تھا۔کوئی امکان نہیں تھا۔باہر بیٹھی نیدرلینڈز ٹیم خوش ہورہی تھی،ایسے میں  روبن ٹرمپلمین اور ڈیوڈ ویزے نے امیدیں جگائیں۔آخری 12 بالز پر 20 رنزدرکار تھے۔یہاں یو اے ی نے واپسی کی صرف 6 رنزدیئے،اب 6 بالز پر 14 اسکور مشکل تھے۔پھر ڈیوڈ ویزا  شاندار 55 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو لائن کٹ گئی۔ٹیم 8 وکٹ پر 141 تک محدود رہی۔7 رنزکی شکست کے ساتھ باہر ہوگئی۔

آئی سی سی رولز کے مطابق پہلے مرحلے کے گروپ اے کی نمبر ون ٹیم کو سپر 12 کے گروپ 1 میں جانا ہے اور گروپ اے کی نمبر 2 ٹیم کو سپر 12 کے گروپ نمبر 2 میں جانا ہے۔

سپر 12 کا گروپ 1 پہلے سے طے ہے،اس میں مندرجہ ذیل ممالک ہیں۔

آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،افغانستان کے ساتھ گروپ اے کی نمبر ون اور گروپ بی کی نمبر ٹیمیں ہونگی

سپر 12 گروپ 2 میں  یہ ٹیمیں ہیں

پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،جنوبی افریقا،گروپ اے کی نمبر 2اور گروپ بی کی نمبر ون ٹیم۔

اس اعتبار سے اب گروپ اے میں سری لنکا   نے ٹاپ کیا ہے۔ اور  نیدر لینڈ کی دوسری پوزیشن ہے۔

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے گروپ میں نہیں آئی ہے،اسے گروپ 1 میں جانا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *