| | | | |

عثمان خان پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی،سخت سزا

عثمان خان پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی،سخت سزا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہبلے باز عثمان خان پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ  نے ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے پر سزاسنادی ہے۔

تفصیلی انکوائری کے بعد  عثمان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے لیے کھیلنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں ای سی بی کے سامنے غلط بیانی کی اور ای سی بی کی جانب سے انہیں فراہم کیے گئے مواقع اور ترقی کو دیگر امکانات تلاش کرنے کے لیے استعمال کیا اور یہ ظاہر ہوا کہ وہ مزید  یو اے ای کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے۔ عثمان نے اس سال کے شروع میں  منظور شدہ انٹرنیشنل لیگ سیزن 2 میں متحدہ عرب امارات کی کیٹیگری میں بطور مقامی کھلاڑی حصہ لیا تھا۔   عثمان کے ساتھ ایک سال کی مدت کے لیے روزگار کا معاہدہ بھی کیاگیا۔ یہ اسے سیکیورٹی فراہم کرنے اور اس کی اہلیت کے معیار کو پورا کرنے کی اجازت دینے کے لیے کیا گیا تھا جس سے وہ بین الاقوامی کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کر سکتے تھے۔یو اے ای کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان نے معاہدہ  کی خلاف ورزی کی ہے اور اس وجہ سے اسے  ای سی بی  سے منظور شدہ ٹورنامنٹس/لیگوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں کونسلز/اکیڈمیوں کے زیراہتمام پانچ سال کی مدت کے لیے منعقد ہونے والے مقامی ایونٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

عثمان خان پی ایس ایل میں غیر ملکی پلیئر کے طور پر کھیلے۔ملتان سلطانز کیلئے انہوں نے 2 سنچریز کیں اور دوسرے ٹاپ اسکورر بنے،اس وجہ سے پاکستان کے کاکول اسکواڈ میں شامل ہوئے اور اب نیوزی لینڈ اور پھر ٹی 20 ورلڈکپ پلان کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *