| | |

مصباح الحق کی ایک اور دھواں دھار اننگ،شاہد آفریدی کی کلاسیکل بائولنگ،ٹیم کامیاب

دوحا،کرک اگین رپورٹ

مصباح الحق کی ایک اور دھواں دھار اننگ،شاہد آفردی کی کلاسیکل بائولنگ،ٹیمایشیا لائنز 35 رنز سے کامیاب۔لیجنڈز لیگ کے ایک اور میچ میں عمر رسیدہ کرکٹر مصباح الحق کی ایک اور دھواں دھار اننگ۔اونچے چھکے بھی لگائے ہیں۔ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کا میچ دوحا میں کھیلا گیا۔

ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کی۔10 اوورز میں3 وکٹوں پر 99 اسکور بنائے۔کپتان شاہد آفریدی 2 رنزکے ساتھ ناکام رہے لیکن مصباح الحق نے 19 بالز پر 44 رنزکی اننگ کھیلی۔انہوں نے3 بلند وبانگ چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

بابر اعظم بعض پلیئرز کی سلیکشن کی بھینٹ چڑھ گئے،شاہین نے کھیلنے سے انکار کردیا،بریکنگ نیوز

جواب میں ورلڈ جائنٹس کےلئے کھیلنے والے کرس گیل،لینڈل سمنز،شین واٹسن اور ایرون فنچ ناکام گئے۔عبد الرزاق اور شاہد آفریدی نے کلاس بائولنگ کی۔ناکام ٹیم 10 اوورز میں5 وکٹ پر 64 اسکور تک محدود رہی۔عبدا لرزاق نے 2 اوورز میں 2 رنز دے کر 2 اور آفریدی نے 2 اوورز میں 11 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔

اس لیگ میں بھارت سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کرکٹرز شریک ہیں۔شعیب اختر بھی کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *