| | | | |

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی سی بی کا رمضان ٹی 20 کپ اسی ماہ کروانے کا اعلان

 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی سی بی کا رمضان ٹی 20 کپ اسی ماہ کروانے کا اعلان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ سجے گا

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی

ٹورنامنٹ تین شہروں لاہور۔کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ میں 30 کالجز حصہ لیں گے

لاہور میں ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے

انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

کرکٹ کے فروغ کیلئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ محسن نقوی

مہارت اور جذبے کا عملی مظاہرےکے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے سے ہی حقیقی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ محسن نقوی

ٹورنامنٹ کا انعقاد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کے مطابق کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی

یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کچھ ٹیلنٹ کو بھی سامنے لائے گا۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک

ٹورنامنٹ میں ہر شہر سے مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کھیلے گی۔ پول مرحلے میں ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی جبکہ ہر شہر میں کل 21 میچ کھیلے جائیں گے۔ ہر ٹیم میں 14 کھلاڑیوں کا اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تین آفیشلز بھی ہوں گے۔

کھلاڑیوں کے لیے شرکت کے قوانین میں عمر کی حد شامل ہے جہاں 1 ستمبر 2000 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والا کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا اہل ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ایک کھلاڑی کا متعلقہ کالج کا حقیقی طالب علم ہونا ضروری ہے۔

ان میچوں کے امپائرز پی سی بی کے پینل آف امپائرز سے ہوں گے۔

ہر شہر میں جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ ہر شہر میں رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

اسلام آباد کے میچز۔
گروپ A – بحریہ کالج ظفر کیمپ E-8، بیکن ہاؤس I-8، IMCB F-7/3، IMPCC H-8/4 اور FROBELS

گروپ بی – IMCB – چک شہزاد، ویسٹ منسٹر، IMCB ڈگری کالج سہالہ، IMCB F-10/3 اور IMCB G-10/4

اسلام آباد لیگ 23 مارچ سے 3 اپریل تک مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ رات 8 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 1130 بجے شروع ہوگا۔ فائنل کی پہلی گیند رات 9 بجے کرائے جانے کی توقع ہے۔

لاہور میچز۔
گروپ اے پنجاب کالج، سپیریئر کالج، دیال سنگھ کالج، گلبرگ کالج اور سائنس کالج
گروپ بی – گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، ایم اے او کالج، اسلامیہ کالج سول لائنز، گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ اور شالیمار کالج باغبانپورہ

لاہور لیگ کے میچز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے جس کا افتتاحی میچ اور فائنل میچ رات 8 بجے ہوگا۔ دوسرا میچ رات 11 بجے شروع ہوگا۔ ڈبل ہیڈر میچز پر پہلا میچ شام 730 بجے شروع ہوگا۔
لاہور لیگ کا فائنل 8 اپریل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میچز۔
گروپ اے – گورنمنٹ دہلی کالج، گورنمنٹ کالج فار مین، ہیپی پیلس کالج، بیکن ہاؤس اسکول سسٹم اور گورنمنٹ جناح کالج
گروپ بی گورنمنٹ نیشنل کالج، گورنمنٹ کالج آصف آباد، گورنمنٹ کالج 36B لانڈھی-4 دی سٹی سکول اور گورنمنٹ پاک شپ اوونرز کالج
کراچی لیگ کے میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 4 اپریل کو ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد اور IBA کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہوں گے، میچ شام 730 بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ناظم آباد کے عیدگاہ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کی پہلی گیند شام 730 بجے کی جائے گی۔
-ENDS-

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *