| | | | |

پاکستان کا ایک اور کھلاڑی ہسپتال داخل،پوری رات قیام ہوگا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی ہسپتال پہنچ گیا ہے۔یہی نہیں یہ بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ کرکٹ پوری رات ہسپتال میں گزاریں گے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابقپاکستان کرکٹ اسکواڈ کل ہوٹل میں آرام کرے گا۔نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبعیت ناسازی کے باعث ہسپتال لے جایا گیا ہے. وہ آج رات ہسپتال میں رہیں گے، جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔

پاکستان چھٹا میچ ہارگیا،سیریز برابر،کرک اگین تجزیہ سچ ثابت

اس سے قبل نسیم شاہ بھی ڈینگی کی وجہ سے ہسپتال لے جائے گئے تھے اور پھر ان کو کووڈ ہوگیاتھا اور آخر کار ان کو گھر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔

حیدر علی اب 5 ویں ٹی 20 میچ کے لئےقابل غور نہیں رہے ہیں۔ان کی جگہ وہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے منٹ سے کپتان کی گڈ بک میں شامل ہیں۔

اس طرح پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میچ سے قبل کسی قسم کی کوئی پریکٹس جیسی چیز نہیں کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *