| | |

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،پاکستان کی 11 رکنی ٹیم فائنل،ڈراپ سرفرازکیلئے شان مسعود نے کیا الفاظ بولے

ملیبرن،کرک اگین رپورٹ

میلبرن میں تیز بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ متاثر ہواہر۔قومی کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کرنی پڑی ہے۔میچ سے ایک روز قبل شان مسعود الیون نےجم کر پریکٹس کی ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پرتھ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم سے 2 کھلاڑی باہر نکال  دیئے گئے ہیں۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح فہیم اشرف بھی باہر ہیں۔یہی نہیں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے خرم شہزاد بھی انجری کی وجہ سے باہر ہیں۔

ہاکستان کے کے 12 کھلاڑیوں میں امام الحق،عبداللہ شفیق،شان مسعود،بابر اعظم،محمدرضوان،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی،ساجد خان،حسن علی،سلمان علی آغا،میر حمزہ اورعامر جمال شامل ہیں۔

وکٹ دیکھ کر یہ فیصلہ ہوگا کہ سلمان علی آغا کھیلیں گے یا پھر حسن علی۔اسی طرح پاکستان کی 11 رکنی ٹیم قریب فائنل ہے۔اس کا مطلب ہے کہ میر حمزہ اور ساجد خان کی کنفرمیشن فائنل ہے،۔یوں پاکستان کی 11 رکنی ٹیم فائنل ہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں مقابلہ پڑگیا،شائقین منتظر

کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ایم سی جی کی کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور جہاں تک سرفراز احمد کو ڈراپ  کئے جانے  کا تعلق ہے،یہ لفاظ مناسب نہیں ہے۔ان کو آرام دیا گیا ہے۔میلبرن میں شان مسعوپریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز ہونگی،وہ ویاں کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *