| | | | |

پی ایس ایل 7،کڑی شرائط، قید نما بائیو سیکیور ببل،کلچر ختم،سنسنی خیز تفصیلات

لاہور،کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 کے لئے ٹائٹ بائیو سیکیور ببل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کے لئے روایتی نرمیاں ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔بائیو سیکیور ببل میں ایرے غیرے کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔ساتھ میں فرنچائزز آنرز کے لئے بھی ضابطہ اخلاق تیار کیا جارہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے ناکام تجربے کے بعد اس کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پی سی بی نے سخت ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس کے لئے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ماڈل کو بھی سامنے رکھتے ہوئے پلان بنایا جارہا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے کرک اگین کو بتایا ہے کہ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل تک بائیو سیکیور ببل کو سیل کردیا جائے گا۔ایونٹ شروع ہونے سے 7 روز قبل  کسی بیرونی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے التوا سے بھی سبق لیا گیا ہے۔غیر ملکی پلیئرز کے معاملہ میں بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،انہیں بھی 7 روزہ سختی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاخیر سے آنے یا جوائن کرنے والے کرکٹرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پی ایس ایل 7 ڈرافٹنگ،تمام ٹیموں کی پہلی پک بڑی اہم رہی،فخر زمان کے لئے سرپرائز

تمام فرنچائزز سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی نرمی ،سفارش یا رعایت کی امیدیں مت لگائیں۔اس سال کے شروع میں پشاور زلمی نے اپنے پلیئر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے،قرنطینہ کی شرط کو ماننے سے انکار کرکے میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا،اس سے پی سی بی کو سرنڈر کرنا پڑا تھا،یہی نہیں دنیا جہاں کی ماڈلز،نت نئے چہروں کو نہ صرف بائیو سیکیور ببل میں لایا گیا،کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی گئیں۔یہ سلسلہ دراز تر ہوتا گیا۔نتیجہ میں آخرکار پی ایس ایل 6 ملتوی ہوئی۔پھر جیسے عرب امارات میں گئی،جتنی سبکی ہوئی تھی،وہ سب کے سامنے ہے۔

پی سی بی نے فرنچائزز و مقامی پلیئرز کے لئے بھی سخت ترین قواعد نافذ کئے ہیں۔اسٹار ازم،وی آئی پی کا کلچر ختم کرنے کی بات کی گئی ہے۔پی ایس ایل 7 کے لئے کھلاڑیوں و آفیشلز کے لئے فائنل پلان کی بیک اپ میں 2 اور پلان بھی رکھے گئے ہیں۔ہر ایک کا نتظام الگ ہوگا۔اس کے لئے 3 ذمہ داروں کی خدمات لی گئی ہیں۔بائیو سیکیور ببل کے لئے غیر ملکی فرم نے مکمل اختیارات بھی مانگے تھے،ان کو دے دیئے گئے ہیں۔ادھر پاکستان میں سکیورٹی ایجنسیز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔میڈیا بکسز سے لے کر تماشائیوں تک ،سب معاملات میں نئے ریڈار بنائے جارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو آگاہ کردیا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے فوری بعد آسٹریلیا نے پاکستان کادورہ کرنا ہے۔پی سی بی اور پاکستان کسی نرمی یا رعایت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ایک غلطی سے بائیو سیکیور ببل برسٹ ہوسکتا ہے،اس سے ایونٹ متاثر ہوسکتا ہے اور ایونٹ کے متاثر ہونے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کو دورہ پاکستان سےا نکار کا جواز مل سکتا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کیوی طرز کا ماڈل اپنانے کی بات بھی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ میں اگر چہ 14 روز تک کھلاڑی قید رہتے ہیں لیکن پاکستان میں 7 روزہ بندش،تمام 3 ٹیسٹ کلیئر کرنے،اس کے بعد کسی بھی غیر متعقلہ فرد کے قریب جانے یا اس کے پاس آنے کے امکانات کو معدوم تر کیا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *