| | | |

بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی ہوسکتی ہے،ایونٹ آگے بڑھے گا،پاکستانی کرکٹرکے بیان پر غصہ

کرک اگین رپورٹ

بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی ہوسکتی ہے،ایونٹ آگے بڑھے گا،پاکستانی کرکٹرکے بیان پر غصہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت پاکستان نہیں آتا تو کوئی بات نہیں۔ہم اس کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیل لیں گے۔بورڈ سطح کی بجائے پاکستان کرکٹ سے یہ جواب گیا ہے اور کہنے والے کوئی سابق کرکٹر نہیں بلکہ موجودہ کھلاڑی حسن علی ہیں۔

حسن علی نے کہا ہے کہ اگر یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور پاکستان میں ہونا طے ہے تو پھر بھارت آئے یا نہ آئے،ایونٹ پاکستان ہی میں ہوگا۔اگر ہم وہاں (بھارت) کھیلنے جا رہے ہیں تو انہیں پاکستان بھی آنا چاہیے۔ بہت سے لوگوں نے لاتعداد بار کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔ لیکن اگر آپ اسے دوسرے زاویے سے دیکھیں تو کئی بھارتی کھلاڑی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ تو، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹیم آنا نہیں چاہتی۔ وہ یقینی طور پر چاہتےہیں. لیکن ظاہر ہے کہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں ہوگی۔آئی سی سی کا جاری اجلاس اس کے بجٹ کی منظوری دینے والا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *