| | | | | |

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،سٹیون سمتھ اچانک کپتان،پیٹ کمنز آئوٹ،آسٹریلیا کی وکٹ بھی گرگئی

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ شروع ہوگیا،آسٹریلیا کی کمان سابق معطل کئے جانے والے قائد سٹیون سمتھ کے ہاتھوں میں پھر سے آگئی ہے۔موجودہ کپتان پیٹ کمنز کو میچ کی صبح سائیڈ لائن کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایک روز قبل بدھ کو پیٹ کمنز نے ہوٹل میں ایک ایسے فرد سے ملاقات یا قربت اختیار کی ہے،جہاں کووڈ کا خطرہ موجود تھا۔

ایشز بے مزہ،باقی سیریز بے رنگ،آئی سی سی سمیت تھنک ٹینک پاک بھارت سیریز سوچنے لگے،بریکنگ نیوز

کمنز نے اپنے بھائی کے ساتھ ایڈیلید ہوٹل میں ڈنر کیا تھا،وپاں جس ٹیبل پر ہ تھے وہاں کووڈ اس سے قبل مثبت آیا تھا،اسی احتیاط کی بنیاد پر پیٹ کمنز نے کرکٹ آسٹریلیا کو رپورٹ کی،اس کے نتیجہ میں ان کا کووڈ پی سی آر ٹیسٹ منفی بھی آیا ہے۔لیکن احتیاط کے طور پر کمنز کو 7 دن کے لئے قرنطینہ کردیاگیا ہے۔اس طرح وہ میچ میں  شامل نہیں ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی عدم موجودگی میں سٹیون سمتھ کو کپتان بنایا ہے۔

اتفاق سے مچل مارش اور نیتھن لائن بھی اسی ہوٹل میں تھے لیکن وہ چونہ دوسری ٹیبل پر تھے،اس لئے وہ بچ گئے ہیں۔

ایڈیلیڈ میں پنک بال ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے،اس کی پہلی وکٹ مارکوس ہیرس کی گر چکی ہے۔انہیں جوس بٹلر نے کیچ کیا۔کامیاب بائولر سٹورٹ براڈ تھے۔آسٹریلیا نے 1 وکٹ پر 7 اسکور بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *