| | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز امپائرز،درخواست مسترد،کرکٹر ریٹائر،اپم خبریں

کرک اگین رپورٹ

سری لنکن کرکٹر کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار  گونا تھیلاکا پر 4 الزامات ہیں۔ادھر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے اسی کھلاڑی کو معطل کردیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ہے۔بدھ کے سیمی فائنل کے لئے کیوی ٹیم پہلے سے وہاں موجود ہے اور اس نے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

جنوبی افریقا کو تاریخی شکست دینے والی نئیدرلینڈ ٹیم کے رکن سٹیفن میبروف  نے کرکٹ سے ریتائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

نومبر 9,نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان .سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ،آن فیلڈ امپائرماریس ایراسمس،رچرڈالنگورتھ  ،تھرڈ امپائررچرڈ کیتھر، مائیکل گف ،چوتھا امپائر اور کرس براڈ (میچ ریفری)۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( نے پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق کر دی ہے اور بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کمار دھرماسینا اور پال ریفل امپائر ہوں گے۔  کرس گیفانی تھرڈ امپائر ہوں گے۔ راڈ ٹکر فورتھ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *