آئی سی سی اجلاس،3 ممالک سارا کچھ لوٹ گئے،شدید جھڑپ کا انکشاف
| | | | | | | |

آئی سی سی اجلاس،3 ممالک سارا کچھ لوٹ گئے،شدید جھڑپ کا انکشاف

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی سالانہ اجلاس کی کہانیاں سامنے آنے لگی ہیں۔بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنی اپنی لیگز کے لئے آئی سی سی کلینڈر سے ونڈوز بنالی ہیں،باقی ممالک منہ دیکھتے رہ گئے ہیں۔اس طرح سال کے 4 ماہ اور 2 ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے برابر ہوگی،بھارت کی اڑھائی ماہ کی لیگ میں پاکستانی کھلاڑی بے کار ہونگے،زیادہ سے زیادہ کائونٹی کرکٹ کھیل سکیں گے۔آسٹریلیا نے بگ بیش ،انگلینڈ نے دی ہنڈرڈ اور بھارت نے آئی پی ایل کے لئے کام ڈالا ہے۔نتیجہ  میں سارا وزن ون ڈے کرکٹ پر گرے گا،ورلڈ کپ سپر لیگ ختم ہے،اب رکن ممالک جتنی چاہیں گے،ایک روزہ میچزکی سیریز طے کریں گے۔

آئی سی سی ایف ٹی پی منظور،ٹی 20 لیگز پر نیا انکشاف،اہم تفصیلات

آئی سی سی کی سالانہ بورڈز کانفرنس میں رکن ممالک کے مابین شدید بے چینی دیکھی گئی ہے۔ساتھ میں زبردست تکرار کا بھی انکشاف ہوا ہے۔یہ بھی علم ہوا ہے کہ آئی سی سی نے تسلیم کیا ہے کہ اگلے 4 سالہ ایف ٹی پی کی تیاری میں شدید بے چینی ہے،اس لئے کہ بڑھتی کرکٹ اور ملکی ٹی 20 لیگز نے کلینڈر سیٹ کرنے کو مشکل بنایا ہے۔یہی نہیں بلکہ آئی سی سی نے اجلاس میں رکن ممالک کی بڑھتی بحث کےبعد یہی کہا کہ یہ آپ رکن ممالک کا کام ہے کہ اسے ہینڈل کریں،

اگلے 2 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا میزبان لارڈز

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے مانا ہے کہ بڑھتی ہوئی کرکٹ ایک روز آئی سی سی کو اسے بہتر کرنےپر مجبور کردے گی۔اس لئے کہ ہمارے پاس سال کے 365 ہی دن ہیں۔اتنے میں حد سے زیادہ بے لگامی پریشان کن ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ رکن ممالک اپنی اپنی کرکٹ سے دوسرے ممالک پر حملہ آور ہیں،انہیں بہتر انداز  میں چلنا ہوگا۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ایک روزہ سیریز  ٹی 20 لیگ کی خاطر ختم کئے جانےکو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے،ساتھ میں اس سیریز کے پوائنٹس کی قسمت کا فیصلہ وقت پر کیا جائےگا۔

آئی سی سی اجلاس 24 جولائی سے 26 جولائی 2022 تک 3 روزہ آئی سی سی کانفرنس ہوئی،اس میں کئی فیصلے کئے گئے،ان کی تفصیلات 24 گھنٹے قبل دی جاچکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *