اگلے 2 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا میزبان لارڈز
| | | | | | | | |

اگلے 2 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا میزبان لارڈز

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے اگلے 2 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل وینیوز بھی منتخب کرلئے ہیں۔ایک بار پھر انگلینڈ کو میزبانی دے دی گئی ہے۔

اس کا فیصلہ آئی سی سی سالانہ کانفرنس میٹنگ میں کیا گیا جو 23 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان برمنگھم میں ہوئی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں نئی انٹریز،پاکستان آئوٹ

ہوم آف کرکٹ لارڈز کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 کی میزبانی ملی ہے۔

کرنٹ سائیکل میں جنوبی افریقا پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے فائنل میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آئی سی سی میٹنگ،ورلڈکپ،ورلڈٹی 20 اور چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک فائنل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 کا فائنل بھی لارڈز میں شیڈول تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے وہ ایجز بول میں کھیلا گیا تھا۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہراکر چیمپئن بننے کا ٹائٹل لیا تھا۔

میچزکی حتمی تاریخوں کا اعلان آئی سی سی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ مل کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *