آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں نئی انٹریز،پاکستان آئوٹ
| | | | | |

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں نئی انٹریز،پاکستان آئوٹ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے اپنی سالانہ کانفرنس میں کئی اہم فیصلے کرلئے ہیں۔ابتدائی فیصلہ خواتین کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کا تھا،اس کی تفصیلات کرک اگین دے چکا ہے،یہاں اب  مزید خبریں فراہم کی جارہی ہیں۔

آئی سی سی نے اپنی مینز کرکٹ کمیٹی میں کئی تقرریاں کی ہیں۔ان میں  بھارت کے وی وی ایس لکشمن اور نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کو حاضر سروس پلیئرز کے نمائندوں کے طور پر انٹری ملی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹرراجر ہارپر کو مہیلا جے وردھنے  کے ساتھ  کمیٹی میں دوسرے ماضی کے کھلاڑی کے نمائندے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

آئی سی سی میٹنگ،ورلڈکپ،ورلڈٹی 20 اور چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک فائنل

اس طرح یہاں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کو جگہ نہیں ملی ہے،یہ اس لئے حیران کن بات  ہے کہ بھارت کبھی اپنے کسی کھلاڑی سے دستبردار نہیں ہوتا ہے،پھر پاکستان تو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔اس کے کسی پلیئرکو نہیں لیا گیا ہے۔پی سی بی کا اثر دکھائی نہ دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *