| | |

شاداب خان فٹ ہوئے یا نہیں،ابرار اور خرام شہزاد کیلئے کتنا وقت،تفصیلات جاری

لاہور 18 جنوری 2024،پی سی بی میڈیا ریلیز

شاداب خان فٹ ہوئے یا نہیں،ابرار اور خرام شہزاد کیلئے کتنا وقت،تفصیلات جاری۔اسپنر ابرار احمد اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی ( ری ہیب ) شروع کر دی ہے۔

  ابرار جنہوں نے پاکستان کی طرف سے چھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اس ماہ کے اوائل میں آسٹریلیا سے واپس آئے تھے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں درد کی وجہ سے انہیں میدان سے واپس آنا پڑا تھا۔24سالہ خرم پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہو گئے تھے ۔

پاکستان کے 6کرکٹرز دھمکی دے کر لیگز کی اجازت لے گئے ،اسلام آباد سے ذکا اشرف اور حفیظ کی چھٹی کنفرم ،تاریخ بھی آگئی

آل راؤنڈر شاداب خان جنہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ ہفتے کی بحالی ( ری ہیب ) کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر سہیل سلیم ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ شاداب خان کو یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل ٹیم کے تحت ایک مضبوط بحالی کے پلان سے گزرنے کے بعد فٹ قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابرار اور خرم بحالی ( ری ہیب ) کے لیے این سی اے میں آئے ہیں ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو ان کی انجری کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے لازمی ٹیسٹ کرایا گیا۔ انہیں اب ایک پلان فراہم کیا گیا ہےجس پر وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کام کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *