| | | | | |

پی ایس ایل 7 ایوارڈز کون کہاں سے لے اڑا،ناکامی پر رضوان کیا بولے،مکمل تفصیلات

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل کے مین آف دی میچ محمد حفیظ رہے۔ایمرجنگ پلیئر زمان خان رہے۔آل رائونڈر خوشدل شاہ رہے،انہیں ایک اور اعزاز بھی ملا۔بہترین وکٹ کیپر محمد رضوان قرار پائے۔

محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے۔محمد رضوان نے فائنل میں شکست پر کہا ہے کہ ایونٹ ایک برینڈ ہے۔ملتان اور لاہور دونوں ہی اچھا کھیلے،دونوں میں سے ایک نے جیتنا تھا۔فائنل میں جو ٹیم اچھا پریشز جھیل جائے،وہی جیت جاتی ہے۔ان پر دبائو آیا۔انہوں نے 4 وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کیا،ہماری وکٹیں جلد گریں،ہم کم بیک نہ کرسکے۔کپتانی تھنڈے مزاج سے کرتا ہوں۔ہم سب انسان ہیں،ہم سے غلطیاں ہوتی ہیں،کسی پر کیا غصہ کیا جائے۔

لاہور میں قلندرز کی دھمال،ملتان پی ایس ایل 7 فائنل ہارگیا،کرک اگین کی پیش گوئی سچ

ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین باؤلر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے۔ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آلراؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا ۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

ایوارڈز:
پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
پارک ویو سٹی امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7– راشد ریاض (3.5 ملین روپے)
ٹک ٹاک بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
جے ڈاٹ باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل – شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)
جوبلی انشورنس وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
اوساکا بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
برائٹو پینٹس آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 – زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
گولوٹلو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ – ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *