آئی سی سی میٹنگ،ورلڈکپ،ورلڈٹی 20 اور چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک فائنل
| | | | | | | | | |

آئی سی سی میٹنگ،ورلڈکپ،ورلڈٹی 20 اور چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک فائنل

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی میٹنگ،ایشیا کے 3 ممالک میگا ایونٹس کے میزبان،پاکستان نظر انداز۔آئی سی سی سالانہ کانفرنس میٹنگ کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہیں،ابتدائی نیوز کے مطابق سری لنکا 2027 میں خواتین کی پہلی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

بھارت 2025 کے خواتین ورلڈ کپ  50 اوورز کی میزبانی کرے گا۔ بنگلہ دیش 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں خواتین ٹیموں کا میزبان ہوگا۔

 انگلینڈ  2026 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کامیزبان ہوگا  ،یہ سارے ایونٹس آئی سی سی کے فیوچر ٹورز پروگرام کے اگلے سائیکل کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی اجلاس،4 بڑے ایونٹس کے میزبان فائنل،ایجنڈاسامنے آگیا

خواتین ایونٹس کے حوالہ سے یہی 4 ممالک فائنل ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کی تصدیق ہوگئی ہے۔اس طرح بھارت،بنگلہ دیش،سری لنکا اور انگلینڈ کو خواتین کرکٹ کےلئے بہترمانا گیا ہے۔

اس لسٹ میں ایشیا کے 3 ممالک بنگلہ دیش،بھارت اور سری لنکا شامل ہیں لیکن پاکستان نظر انداز ہوا ہے۔یہ حیرت انگیز بات ہے۔

بھارت نے 2013 میں آخری بار 50 اوورز ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی۔آسٹریلیا نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو ہراکرٹرافی اٹھالی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *