عمران خان کی زخمی ٹانگ کے ساتھ سیاسی بیٹنگ،تکلیف بڑھ گئی،شوکت خانم روانہ،بریکنگ نیوز

لاہور،کرک اگین  رپورٹ

عمران خان کی زخمی ٹانگ کے ساتھ سیاسی بیٹنگ،تکلیف بڑھ گئی،شوکت خانم روانہ،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کے سابق کپتان،آئی سی سی کی صدی کی لسٹ کے ٹاپ کرکٹر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ریٹائر ہوئے 31 برس ہوگئے ہیں لیکن وہ سیاسی میدانوں کی طرح کرکٹ میدان کی بھی ہیڈلائنز میں ہوتے ہیں۔ان سے متعلق بریکنگ نیوز کرکٹ بریکنگ نیوز میں ایسی ضرور آتی ہے،جس میں مشابہت ہو۔

گزشتہ سال کے آخر میں ٹانگ میں گولیلگنے کے بعد سے وہ مسلسل آرام پر ہیں لیکن سیاسی مصروفیات سے بھاگ دوڑ رہتی ہے۔عدالتی معاملات کے باعث کورٹ میں بھی حاضری ہے۔سی ضمن میں وہ آج منگل 20 مئی 2023 کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔اب رات گئے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پیشی کے دوران ان کو دھکا لگا،،جس کا اثر ان کی ٹانگ پر پڑا ہے۔نتیجہ میں ان کےپائوں میں سوجن سی ہوگئی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ضروری چیک اپ کیلئے شوکت خانم ہسپتال روانہ ہوگئے ہیں،جہاں ان کا چیک اپ ہوگا۔

عمران خان نے 1983 کا ورلڈ کپ ٹانگ زخمی ہونے کی وجہ سے بطور بیٹر کھیلا تھا اور اس میں کامیاب بلے بازی کی تھی۔سیاسی پچ پر کھیلتے ہوئے وہ پھرسے زخمی ہوگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *