| | | | | |

پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین ڈلیوری کانیا ریکارڈ،شعیب اختر بھی قلندرز کی فتح پر خوش

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے یسر حارث رئوف نے پی ایس ایل ہسٹری کی تیز بال کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے،انہوں نے اپنا سابقہ ریکارڈ بھی بہتر کرلیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انہوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نیا اعزاز حاصل کیا۔ایلمنٹر2 میں انہوں نے154.70 کی سپیڈ سے بال کی۔ان کاسابقہ ریکارڈ 153.80 تھا۔آئی پی ایل میں گزشتہ سال تیز بال کا ریکارڈ 152.95 تھا،جسے بعد میں لکی فرگوسن نے 153.63 کے ساتھ توڑا تھا۔

وفاق زیادہ عددی نمبرز والے لاہورکے سامنے بے بس،اسلام آباد آئوٹ ،قلندرز فائنل میں

ادھر لاہور قلندرز کی بیٹنگ اننگ میں 20 ویں اوور میں رنز کے انبار لگا کر 8 بالز پر 28 کی اننگ ،پھر آخری اوور میں شاندار بائولنگ پر ڈیوڈ ویزا بھی خوشی سے نہال ہیں،کہتے ہیں کہ ایسا سنسنی خیز میچ کم ہی دیکھنے ،کھیلنے کو ملتا ہے،کمال میچ تھا۔کمال کرائوڈ تھا۔

ادھر راولپنڈی ایکسپریس نے لاہور قلندرز کی جیت پر خوشی کا اظہار کیاہے۔شعیب اختر کہتے ہیں کہ لاہور لاہور میں فائنل کھیلے گا۔شاہین،حارث اور زمان اچھے گیند باز ہیں۔ڈیوڈ ویزا نے میچ بنایا بھی،جتوابھی دیا۔ایک چھی ٹیم سے لاہور فائنل کھیلے گا،اس کا ڈنکا بجتا ہے۔اسلام آباد نے جلد بازی میں میچ کھودیا،آرام سے کھیلتے تو رنز اور بالز برابر تھیں،میچ بچایا جاسکتا تھا۔مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ لاہور لاہور میں ملتان سے فائنل کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *