| | | | | | |

کرک اگین کی پیش گوئی سچ،آخری اوور میں سنگل کیوں نہ بنے،شاداب خان بول اٹھے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے ایلمنٹر 2 میں اسلام آباد ٹیم جیتا ہوا م،یچ ہارگئی،آخری اوور کی پہلی 2 بالز پر  2 سنگل رنزنہ بنانے والے محمد وسیم کے پائوں کیوں جکڑے گئے،تیسری بال پر بھی وہ رنزکے لئے ہی دوڑے،وہ سنگل ہی تھا،2 کے چکر میں رن آئوٹ ہوگئے۔پھر اگلی بال پر وقاص مقصود کیچ دے گئے اور اسلام آباد 1 منٹ سے بھی کم وقت میں نہ صرف میچ ہارا،فائنل سے باہر ہوا۔ریس سے آئوٹ ہوگیا۔

وفاق زیادہ عددی نمبرز والے لاہورکے سامنے بے بس،اسلام آباد آئوٹ ،قلندرز فائنل میں

کرک اگین کی پیش گوئی سچ،آخری اوور میں سنگل کیوں نہ بنے،شاداب خان بول اٹھے۔میچ کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ان رنز نہ لینے کا حیران کن دفاع کردیا۔کہتے ہیں کہ ہم اس لئے نہیں ہارے کہ آخری اوور میں 2 سنگل نہیں لئے تھے بلکہ اس لئے ہارے ہیں کہ آخری اوور میں میچ ہی کیوں گیا،یہ میچ اس سے پہلے ہی ختم ہوسکتا تھا لیکن  غلطیاں کیں،جب سینیئرز سے غلطیاں ہونگی تو نتائج ویسے آئٰیں گے لیکن ہم اس سے سیکھیں گے۔

فاتح ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ  نو بال ہوگئی،وکٹ بھی مل گئی،سوچا تھا کہ اس اوور میں ایک وکٹ لوں تاکہ بعد والے بائولرز کو فائدہ ہو،اس وقت تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی لیکن ہم آخر جیت گئے ہیں۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو 6 رنز سے شکست دی۔دوسری بار فائنل میں پہنچے،سامنےملتان سلطانز ہیں جو دفاعی چیمپئن ہیں۔قلندرز کو پہلی بار ٹرافی جیتنے کا چانس ملا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *