| | | | | | | | |

ورلڈکپ میں ہفتہ کو 2 میچز،دونوں ہی خاص،پاکستان کے ساتھ انگلینڈ بھی پھنسا ہوا

بنگلورو،احمد آباد:کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ میں ہفتہ کو 2 میچز،دونوں ہی خاص،پاکستان کے ساتھ انگلینڈ بھی پھنسا ہوا۔ہفتہ کو  آئی سی سی ورلڈکپ میں 2 میچز شیڈول ہیں۔پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے،یہ میچ صبح دس بجے شروع ہوگا۔دوسرا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سابق ورلڈچیمپئن آسٹریلیا کھیلیں گے۔

افغانستان پھر پاکستان سے آگے نکل گیا،ہالینڈ کو شکست اب نیوزی لینڈ کیلئے بھی خطرہ

آسٹریلیا روایتی حریف کے خلاف کھیلے گا ۔یہ میچ بھی اہم ہوگا۔کہہ سکتے ہیں کہ ہفتہ  کے2 میچز شاندار نیوز لائیں گے۔

ہفتہ کو نیوزی لینڈ اپنے پاس جو کچھ ہے اسے پکڑنے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان اسے چھیننے کی کوشش کرے گا۔ اس ورلڈ کپ میں کافی قریبی کھیل نہیں ہوئے ہیں، لیکن چوتھی پوزیشن کے لیے تناؤ اس کو آگے لا سکتا ہے۔

پاکستان کے خلاف اہم میچ،کین ولیمسن کا فیصلہ ہوگیا

نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان ان کھیلوں میں سے ایک ہے جس میں ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے میں بہت زیادہ نگاہیں ہیں۔۔ کچھ دن پہلے تک، ایسا لگتا تھا کہ چار سیمی فائنلسٹ  طے ہیں، نیوزی لینڈ وہاں تھا اور پاکستان ابھی باہر تھا۔ تب سے حالات بدل گئے ہیں۔کیوی ٹیم 3 میچز ہارچکی۔پاکستان کے مقابل ہے۔ورلڈکپ ہسٹری ریکارڈ خراب ہے۔9 میں سے 7 میچز ہارا ہے۔پاکستان گزشتہ 6 ورلڈکپ سے مسلسل  6 ٹاس ہاررہا ہے لیکن کل بنگلور کا ٹس اہم ہے۔پہلی اننگ میں موسم، صاف ہوگا۔دوسری اننگ میں بارش اور طوفان کی توقع ہے۔

پاکستان کے 7 میچز میں 6 اور نیوزی لینڈ کے 7 میچز میں 8 پوائنٹس ہیں،پاکستان ہاراتو سیمی فائنل سے باہر ہوگا۔جیتا تو سیمی فائنل کے قریب ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ورلڈکپ تاریخ کے 9 میچز،نتائج کمال،ٹاس کےحیران کن نتائج

کیوی ٹیم اپنے کھلاڑیوں کی فٹنس پرابلم میں ہے،کین ولیمسن سمیت اہم فیصلے کل ہونگے۔پاکستانی ٹیم میں شاداب خان نہیں ہونگے،گزشتہ میچ کا کمبی نیشن ہوگا۔

ادھر احمد آباد میں انگلینڈ 7 واں میچ کھیلے گا۔2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔سامنے8 پوائنٹس والا آسٹریلیا ہے جو سیمی فائنل کا امیدوار ہے۔انگلینڈ یہ میچ بھی ہارا تو اس کے لئے چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک خواب بن سکتا ہے۔انگلینڈ جیتا تو یہ اس کا پاکستان،نیوزی لینڈ اور افغانستان پر احسان ہوگا۔آسٹریلیا کو 2  ٹاپ پلیئرز کی خدمات نہیں ہیں۔ورلڈکپ میں آسٹریلیا کو انگلینڈ پر برتری ہے۔احمد آباد میں موسم گرم ہوگا،پچ پیسرز کومدد دے سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *