آئی سی سی ایف ٹی پی منظور،ٹی 20 لیگز پر نیا انکشاف،اہم تفصیلات
| | | | | | | |

آئی سی سی ایف ٹی پی منظور،ٹی 20 لیگز پر نیا انکشاف،اہم تفصیلات

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے اپنی 3 روزہ سالانہ کانفرنس اور بورڈز میٹنگ میں بہت سے فیصلےکرکے ان کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔خواتین کرکٹ کے 4 میگا ایونٹس کی میزبانی،آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں نئی انٹریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کے میزبان مقامات،افغانستان کرکٹ کے معاملات اور نئی ایسوسی ایٹ ٹیموں کی اپروول سمیت متعدد چیزیں سامنے آگئی ہیں۔

اگلے 2 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا میزبان لارڈز

اصل بات یہ تھی کہ ایف ٹی پی 2023 سے 2027 تک کے مکمل پروگرامز  کی منظوری کی تفصیلات،آئی پی ایل سمیت بگ تھری کی لیگزکے لئے الگ ونڈوز کی منظوری،اسی طرح پی سی بی کا رد عمل اور پاکستان کرکٹ کو کیا حاصل ہوا۔اس حوالہ سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

کرک اگین نے برمنگھم سے مصدقہ معلومات لی ہیں،اس کے مطابق آئی سی سی نے ایف ٹی پی کا 4 سالہ کلینڈر منظور کرلیا ہے۔اس کے تحت انگلینڈ کو 42،آسٹریلیا کو 41 اور بھارت کو 38 ٹیسٹ میچز ملے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ سیریز کی تعداد کم ہوگئی ہیں۔ٹی 20 سیریز اور 3 ملکی محدود اوورز کپ کافی زیادہ ہیں۔4 ملکی کپ کا کوئی منصوبہ فائنل نہیں ہوا۔ساتھ میں بھارت نے آئی پی ایل کے لئے 65 سے 75 روزہ ونڈو کروالی ہے۔اس دوران کوئی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوگی۔اسی طرح انگلینڈ نے دی ہنڈرڈ کے لئے  3 ہفتے اور آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے لئے 4 کے قریب ہفتے منظور کئے گئے ہیں۔

آئی سی سی میٹنگ،افغانستان کے لئے نیا الارم،یوکرین پر بھی فیصلہ

آئی سی سی ایف ٹی پی سمیت  ٹی 20 لیگز اور دیگر تفصیلات شاید چند روز میں شائع کرے۔پاکستان کرکٹ بورڈ زیادہ حاصل نہیں کرسکا ہے۔3 ملکی کپ تو 2 عدد مل گئے ہیں لیکن بڑی ٹیموں کی جانب سے شرکت کی ٹھوس یقین دہانی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 لیگزکے حوالہ سے ورکنگگروپ کی ایک شق جیسی کوئی بات بطور غیر جانبدار ہونے کے لاگو کرسکتا ہے،اس کا اثر زیادہ نہیں ہوگا۔

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں نئی انٹریز،پاکستان آئوٹ

آئی سی سی کے اگلے چیئرمین کے انتخابات نومبر 2022 کے آخر میں ہونگے،یہاں بھی اس کےا نتخاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔2 تہائی اکثریت ختم کرکے سادہ اکثریت کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ اگلے متوقع چیئرمین ہونگے۔

آئی سی سی میٹنگ،ورلڈکپ،ورلڈٹی 20 اور چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک فائنل

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *