| | | | |

لارڈز ٹیسٹ،سٹیون سمتھ سنچری بناکر واپس

لندن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

لارڈز ٹیسٹ،سٹیون سمتھ سنچری بناکر واپس۔لارڈز ٹیسٹ،سٹیون سمتھ نے سنچری بنالی،انگلش ٹیم پریشان۔لارڈز میں ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈرامہ۔پہلے آسٹریلیا کی 2 وکٹیں اوپرتلے گریں لیکن اس کے بعد ایک بار پھر انگلینڈ کیلئے مشکل کھڑی ہوگئی۔سٹیون سمتھ نے سنچری بناڈالی۔رائٹ ہینڈ بیٹر نے کیریئر کی 32 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی،لارڈز میں آسٹریلیا کا اسکور 400 سے اوپرجانے والا تھا اور انگلینڈ کیلئے پریشان کن صورتحال تھی۔

لارڈز ٹیسٹ،پہلا روز کس کا،آسٹریلین کا اٹیک،انگلینڈ کی کتنی واپسی

کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس سے قبل سٹورٹ براڈ کی بال پر ایلکس کیری ایل بی ہوگئے۔امپائر کا ناٹ آئوٹ ریویو میں تبدیل ہوگیا،وہ 22 رنزبناسکے۔مچل سٹارک 6 کے مہمان بنے۔سمتھ 110 رنزبناکر نئے بائولر کا شکار بنے،ان کا کیچ ڈکٹ نے سلپ میں لیا تھا۔

لائیو کرکٹ میچ میں  آسٹریلیا  نےدوسرے روز کے کھیل کا آغاز339 رنز5 وکٹ سے کیاتھا۔آخری اطلاعات تک کھانے کے وقفہ سے قبل آسٹریلین ٹیم 416 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔رابنسن اور ٹانگوئے نے 3،3 وکٹیں لیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *