| | | | |

سٹیون سمتھ کا شاہین کے الٹ بڑا سرپرائز،پاکستان ٹیسٹ سے قبل کچھ اور کرنے والے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سٹیون سمتھ کا شاہین کے الٹ بڑا سرپرائز،پاکستان ٹیسٹ سے قبل کچھ اور کرنے والے۔ورلڈ کپ چیمپیئن اسٹیو اسمتھ کا سرپرائز۔موسم گرما کے پہلے ٹیسٹ سے قبل بگ بیش لیگ کھیلیں گے اور وہ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کیں گے۔34سالہ سمتھ فی الحال  اسکواڈ کے ساتھ ہندوستان میں ہیں، 8 دسمبر کو ایس سی جی میں میلبورن رینیگیڈز کا سامنا کریں گے جبکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا،اسمتھ اس میں بھی ہونگے۔

اسمتھ ممکنہ طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوری میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل ایک اور بگ بیش میں بھی شرکت کر سکتے ہیں، جس میں سکسرز 12 جنوری کوایکشن میں ہونگے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ایڈیلیڈ اوولمیں شروع ہوگا۔

کپتان بنتے ہی شاہین شاہ آفریدی کا بڑا نہیں،بہت بڑا فیصلہ،لیگ سے دستبردار

یہ شاہین شاہ سے بڑا سرپرائز اس لئے ہے کہ وہ اپنے کئے معایدے ختم کررہے ہیں،حال ہی میں انہوں نے یو اے ای کی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سے انکار کیا ہے،ادھر سمتھ اس وقت بھارت میں ہیں۔وہاں سے آسٹریلیا جاکر 5 دن سے بھی کم میں بگ بیش میچ کھیلیں گے اور اس کے 5 روز بعد پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *