| | | | |

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،زمبابوے بال بال محفوظ،ایک اور جیت،ویسٹ انڈیزکیلئے مزید اندھیرا

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ

Image by ICC/Getty Images

سپرسکس کا اگلامیچ۔سری لنکا بمقابلہ ہالینڈز،جمعہ 30 جون 2023،بلاوایو

ورلڈکپ کوالیفائرسپرسکس،زمبابوے بال بال محفوظ،ایک اور جیت،ویسٹ انڈیزکیلئے مزید اندھیرا۔اگر سپر سکس ہے تو پھر ایک  سپر ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لئے ٹکٹ کٹوائو مہم انتہائی سنسنی خیزی میں داخل ہوگئی ہے۔کرکٹ کی دنیا سے تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائنگ 2023 کے سپر سکس کے پہلے میچ میں ہی اب تک کی سپرفیورٹ زمبابوے ٹیم کےکانوں کے قریب سے شکست کی آواز زاں کرکے گرزگئی۔300 سے بڑا ہدف سیٹ کرکے بھی اسے اومان کے خلاف بمشکل جیت ملی۔اس جیت سے جہاں اس کی ورلڈکپ منزل اب صرف ایک فتح کی دوری پر ہے،وہاں اس کے لئے اگلے 2 میچز میں اپ سیٹ نتائج کے خطرات بھی کھڑے ہوئے ہیں۔

ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس شیڈول ،ویسٹ انڈیز کس روز باہر ہوسکتا

بلاوایو سے کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ زمبابوے نے اومان کو سخت مقابلہ کے بعد 14رنز سے شکست دے کر اپنے مجموعی پوائنٹس 6 کرلئے ہیں اور فائنل کے لئے اسے 2 پوائنٹ یا ایک کامیابی درکار ہے۔پہلے کھیل کرمیزبان ٹیم 7 وکٹ پر 332 اسکور کئے،سین ولیمز کی سنچری 142 رنزکی شکل میں تھی۔اومان کے فیاض بٹ نے 79 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں  اومان ٹیم نے آغاز اچھا کیا۔ایک موقع پر156 رنزتک 2 آئوٹ تھے۔اس کے بعد وقفہ وقفہ سے گرتی وکٹوں نے جیت ناممکن کردی لیکن اومان کی اننگ پورے 50 اوورز کھیل گئی9 وکٹ پر 318 اسکور بڑی بات تھی۔اوپنر کیشب پراجا پتی نے 103 کی گراں قدر اننگ کھیلی۔موزاربانی اور چتارا نے 3،3 وکٹیں لیں۔زمبابوے 14 رنزسے کامیاب ہوگیا۔

اب معاملہ یہ ہے کہ اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔نیٹ رن ریٹ اعلیٰ ہے۔ویسٹ انڈیز اپنے باقی 3 میچز جیت بھی جائے تو اس کے 6 پوائنٹس بنیں گے،رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔ساتھ میں سری لنکا بھی ریس میں ہے تو ویسٹ انڈیز کیلئے مزید خطرات بڑھ گئے ہیں۔سپر سکس کی 2 ٹاپ ٹیمیں اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کا کنفرم ٹکٹ لیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *