| | | | |

ایشیا کپ 2022،پاکستان کی پھر پہلے بیٹنگ،ہانگ کانگ کاٹاس

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

گزشتہ صدی کے آخری 2 عشرے میں شارجہ پاکستان کی وجہ سے ہی آباد تھا،بے شک بہت ٹیمیں کھیلیں،متعدد یادگار ایونٹس ہوئے۔جاوید میاں داد کا چھکا بھی یادگار رہا،اس کے بعد یہاں کی کرکٹ رونقیں کم ہوئیں۔نئی صدی میں دبئی اورابوظہبی کی جانب کرکٹ بڑھی تو پھر شارجہ میں میچزکم ہونے لگے،ایشیا کپ 2022 میں ایک بار پھر پاکستان آج شارجہ میں ایکشن میں ہوگا۔ریکارڈ 280 میچزکی میزبانی کرنے والا شارجہ کرکٹ گرائونڈ بظاہر آسان لیکن اصل میں ایک اہم میچ کی میزبانی کرنے والا ہے۔

کرکٹ رائونڈاپ،سرفراز کو جرمانہ،کوہلی کی بھی محبت،شان کی پھرففٹی

گروپ اے کا آخری میچ ہے۔دونوں ناکام ٹیمیں ہیں۔ایک ہی حریف بھارت سے ہاری ہیں۔دونوں کے لئے سپر فور میں جانے کا سوال ہے۔جو ٹیم جیتے گی،وہی ایشیا کپ 2022 کا سپر 4 کھیلے گی،جو ہارے گی۔وہ باہر ہوجائے گی۔پاکستانی ٹیم بظاہر فیورٹ ہے۔ہانگ کانگ مقابلہ کرے گی۔

بابر اعظم کا مقابلہ بیٹنگ میں بابر حیات سے ہوگا تو بائولنگ میں ہانگ کانگ کے احسان خان پاکستان کی کاٹ بنیں گے۔

 

ٹاس کا سکہ ہانگ کانگ کے حق میں گرا ہے،انہوں نے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے،اس طرح بھارت کی طرح پاکستان کو ایک بار پھر پہلے بلے بازی کا چیلنج ہوگا۔

قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ۔خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز فائنل الیون میں شامل ہیں۔نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ہانگ کانگ نے بھی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *