| | | | | |

پی ایس ایل 2023 کا ابتدائی شیڈول،9 فروری سے آغاز،4 شہر میزبان

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 2023 کے ابتدائی شیڈٖول کا اعلان ہوگیا ہے۔پی ایس ایل 8 کا ایڈیشن 9 فروری سے 199 مارچ 2023 کے درمیان کھیلاجائے گا۔اس بات کا فیصلہ پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان جمعہ کے اجلاس میں ہوا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوا۔ تمام چھ  فرنچائزز کی نمائندگی ہوئی،اس میں  پی سی بی حکام تھے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

میٹنگ کا آغاز چیئرمین پی سی بی نے کیا کہ گزشتہ ایڈیشن انتہائی کامیاب اور ریکارڈ ساز تھا۔مبارکباد دی،۔ نمایاں بیرونی چیلنجوں کے باوجود ممکن ہوا اور ریکارڈ آمدنی اور ناظرین کی تعداد کراچی اور لاہور میں دو ایکشن سے بھرپور لیگز کے ذریعے حاصل کی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے شیڈولنگ کے بارے میں کچھ اہم بات چیت کی گئی۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ  9 فروری سے 19 مارچ 2023 تک  پی ایس ایل 8 چلے گا۔ میچز کی میزبانی کے لیے کم از کم چار مقامات استعمال کیے جائیں گے، جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔ تفصیلی شیڈول  کے لیے مزید بات چیت  فرنچائزز اور پی سی بی کے درمیان ہو گی۔

فرنچائزز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اکاؤنٹس کے اسٹیٹس کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ دیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *