| | |

دس برس بعد ویسٹ انڈیز میں ون ڈے،کیویز کھیلنا بھول گئے،190 پر ڈھیر

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو کمال شکارکیا۔سوال یہ ہے کہ شکارکےبعد سکون سے بیٹھ کر اسے اپنی گرفت  میں لے سکےگا۔اس لئے کہ جوابی اننگ باقی ہے۔

دس برس بعد ویسٹ انڈیز میں ون ڈے،کیویز کھیلنا بھول گئے،190 پر ڈھیر۔برج ٹائون میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز  پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکے۔اننگ 45 اوورز اور 2 بالز پر صرف 190 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔

کپتان کین ولیمسن کو 34 رنزکے لئے 50 بالیں کھیلنی پڑیں۔مایکل بریسویل نے 31 رنزبنائے۔باقیوں میں مارٹن گپٹل 24 اور فن ایلن 25 رنزبناسکے۔ڈیون کونوے 4 اور  ٹام لیتھم 12 ہی رنزبناسکے۔

ڈو آرڈائی ون ڈے سیریز شروع،کیویز کی بیٹنگ

عقیل حسین نے 28 اور الزاری جوزف نے 36 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم 10 سال بعد ویسٹ انڈیز میں کوئی ون ڈے میچ کھیل رہی ہے،ایسا لگاکہ کیویز جیسے وہاں ایک روزہ میچ ہی کھیلنا بھول گئے ہیں۔

ورلڈکپ سپرلیگ کے لئے یہ سیریز ویسٹ انڈیز کے حوالہ سے اہم ہے۔براہ راست کوالیفائی کرنے کی امید کے لئے تینوں میچزکی جیت ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *