| | | | | |

مڈل آرڈر،ورلڈکپ کے لئے تبدیلیاں،بابر اعظم کا سخت انداز گول،اہم اشارے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

قدرت کی مرضی،موت،زندگی کا تکرار ختم۔ساتھ میں مڈل آرڈر کا سخت انداز میں دفاع بھی گول،پاکستانی کپتان کا انداز لاہور میں نہایت مدافعانہ رہا۔بابر اعظم نے انگلینڈ سے ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد بہت اعتراف کرلئے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹی20 سے قبل یہ سیریز ہمارے لئے اہم تھی،مڈل آرڈر میں مسائل ہیں،بیٹھ کر سوچیں گے،دیکھیں گے کیا تبدیلی کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے  جواب میں پاکستانی کپتانی کپتان کہتے ہیں کہ ہم تمام پلیئرز کے ساتھ محنت کررہے ہیں۔کوچز سمجھاتے ہیں۔لڑکے سمجھتے ہیں لیکن پلیئر کے طور پر دبائو آتا ہے۔بدقسمتی سے ہم دبائو کو برداشت نہیں کررہے۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ پوری سیریز میں کلوز میچز ہوئے ہیں۔بلڈ پریشر کی بھی شکایات ہوئی ہیں لیکن ہم اس ٹیم کو آگے لےکرجانا ہے۔پاکستانی ٹیم ناک آئوٹ پریشر والے مسئلہ میں نہیں ہے بلکہ مجھ سے 2 کیچز ڈراپ ہوئے،میں اسے قبول کرتا ہوں۔

بھارت میں سانپ نکلا تو لاہور میں پاکستانی ٹیم کو سانپ سونگھ گیا،ذلت آمیز شکست

پاکستانی کپتان نے مزید کہا ہے کہ کرکٹر کے طور پر ایسا فیز آتا ہے کہ پرابلم آتا ہے لیکن اچھا پلیئر اپنے دبائو پر کنٹرول کرےتو کوئی ایشو نہیں ہوتا۔پاکستانی کپتان نے مسائل کا اعتراف کیا ہے لیکن  ساتھ میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم درست جارہی ہے۔ہم نے انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔انگلینڈ کے بھی 2 سے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوجائیں تو وہ بھی ناکام ہوجاتے ہیں۔ہم نے انگلینڈ بھی اچھی کرکٹ کھیلی۔یہاں بھی کھیلی ہے۔لاہور میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے 209 رنزکے جواب میں صرف 142 رنزکرسکی اور 67 رنز سے ہارگئی۔انگلینڈ پاکستان  میں ٹی 20 سیریز جیت گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *