| | | | | |

کرکٹ رائونڈاپ،سرفراز کو جرمانہ،کوہلی کی بھی محبت،شان کی پھرففٹی

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

قومی ٹی 20 کپ میں جمعہ کے روز پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد پر جرمانہ ہوگیا،انہوں نے ایونٹ کے میچ کے دوران خلاف ورزی کی ،پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کی بھی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،اس کے بعد انہیں لیول ون کے تحت چارج کیا گیا۔میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ ہوا ہے۔واقعہ سندھ اور بولچستان کے میچ کے دوران پیش آیا۔

ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر تازہ ترین تصویر لگائی ہے اور اس پر صرف یہ لکھا ہے کہ میری۔انہوں نے آگے دل بنایا ہے،جس کا مطلب ہے کہ میری محبت۔یہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر ہے۔

قومی ٹی 20 کپ میں جمعہ کے روز شان مسعود  نے سندھ کے خلاف ایک اور ففٹی بنائی۔انہوں نے اس س قبل بھی ہاف سنچری کی تھی،جمعہ کے روز انہوں نے 39 بالز پر 53 رنزکی اننگ کھیلی۔اس کے بعد بلوچستان کو 5 وکٹ کی جیت میں کردار ادا کیا۔شان مسعود نمبر 4 پر کھیل رہے ہیں۔ان کی 3 میچزمیں یہ تیسری ہاف سنچری ہے۔

آج ایک ون ڈے،قومی ٹی 20 کے 2 میچز،شان مسعود پاکستانی ٹیم، میں واپس

کرک اگین  نے چند روز قبل بھی نیوز بریک کی تھی کہ شان مسعود انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں پاکستان مڈل آرڈر کا حصہ ہونگے،یہی نہیں بلکہ انہیں ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔یہ اس وقت نیوز بریک کی تھی،جب شان مسعود کی اس طرح ففٹیز کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تھا۔

سری لنکا کے کھلاڑی کوشال پریرا بیماری کیوجہ سے ہسپتال داخل ہیں،ساتھی کرکٹرز نے فینز اور دنیا بھر کی کرکٹ برادری سے ان کی صحت یاب کی دعا کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی نماز پڑھتے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد دیکھے جاسکتے ہیں کہ انہماک سے نماز پڑھ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *