| | |

سڈنی ٹیسٹ،پاکستان مشکلات میں گھر کر کھانے پرچلاگیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

سڈنی ٹیسٹ،پاکستان مشکلات میں گھر کر کھانے پرچلاگیا،کرکٹ کی تازہ خبر یہ ہے کہ پاکستان سڈنی ٹیسٹ میں مایوس کن آغاز کے ساتھ کھانے پر گیا ہے۔لنچ تک 4 وکٹیں گرچکی تھیں۔اوپنرز صفر پرگئے۔بابر اعظم ایک بار پھر لمبی اننگ نہ کھیل سکے اورسال کی پہلی ٹیسٹ اننگ بھی 26 رنز تک محدود ہوگئی،سعود شکیل 5 کرسکے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 میچزکی سیریز کے آخری ٹیسٹ کا ٹاس شان مسعود نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔عبد اللہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کا تیسرا وکٹ 39 اور چوتھا 47 پر گرچکا تھا۔بابر اعظم اس بار پیٹ کمنز کے ہاتھوں ایل بھی ہوگئے۔

محمد رضوان اور شان مسعود نے5 ویں وکٹ پر مزاحمت کی اور لنچ تک مزید نقصان سے بچالیا۔پاکستان نے  4 وکٹ پر 75رنزبنالئے تھے۔شان مسعود32   اور رضوان12 پر تھے،پیٹ کمنز کی 2 وکٹیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *