| | | | |

لارڈز میں تیسرے روز تیسرا ڈرامہ،انگلینڈ کی واپسی،277 رنزکی ضرورت

لندن،کرک اگین رپورٹ

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں ایک اور ڈرامہ،انگلش ٹیم کی میچ میں واپسی،کیوی ٹیم بنے بنائے میچ کو ففٹی ففٹی پر لے آئی ہے۔انگلینڈ کو سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 277 اسکور درکار ہیں۔میچ کا آدھا وقت باقی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی لندن میں پھنس گئے،ایک سیریز سے باہر

ہفتہ کو کیوی اننگ کا آغاز قدرے بہتر ہوا لیکن جب اسکور 251 تھا تو 4 ہی آئوٹ تھے،یہاں پر سٹورٹ براڈ نے قیمتی وکٹ لی۔انہوں نے سنچری مکمل کرنے والے ڈیرل مچل کو 108 کے اسکور پر شکار کیا،اس کے بعد گرینڈ ڈی ہوم اور کیل جاسمین دونوں صفر پر گئے تو مجموعی اسکور 251 رنز 4 وکٹ سے 7 وکٹ ہوگیا۔اس کے بعد  96 رنزبنانے والے ٹام بلنڈل بھی نروس نائنٹیز کا شکار رہے۔وہ 96 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔پوری اننگ 285 رنزپر تمام ہوگئی۔پہلی اننگ کا 9 رنزکا خسارہ نکالے جانے کے بعد اس کی برتری 276 کی رہ گئی۔انگلینڈ کو 277 رنزکا ہدف ملا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسی اننگ میں سٹورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس نے 3،3 جب کہ جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *