| | |

اور اب بابر اعظم،پی سی بی رجیم چینج آپریشن تو نہیں

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ٹیم کے لئے بھی اور کرکٹ فینز کے لئے چونکا دینے والی خبر،ساتھ میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور انکی رجیم کے لئے شاید پریشان کن خبر ہو۔

معاملہ یہ ہے کہ امریکی کونسل جنرل ولیم ماکن یولے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور سینئر بائولر شاہین شاہ آفریدی سے ملتے دیکھے گئے ہیں۔

یہ ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی۔ساتھ میں انہوں نے علی الاعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دونوں کی تعریف کی۔ایک کے چھکوں دوسرے کی وکٹیں لینے،ویسٹ انڈیز کے تختہ مشق بننے کی باتیں کیں۔خوشی کا اظہار کیا ۔

اب یہ ملاقات اور اس کا چرچا چونکا دینے والا ہے۔یہ کونسل جنرل وہی موصوف ہیں ،جنہوں نے عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی ممبران سے ملاقاتیں کی تھیں۔اس وقت وہ وزیر اعظم پاکستان تھے۔یہی موصوف اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ لیڈران سے ملے ۔پھر یہ ملاقاتیں اس وقت ہائی لائٹ ہوگئیں ،جب عمران خان نے بطورِ وزیر اعظم امریکی رجیم چینج آپریشن سازش کا ذکر کیا اور پھر وقت نے عدم اعتماد کی تحریک اور سب کچھ دکھایا۔عمران خان سابق وزیر اعظم ہوگئے۔یہ مبینہ الزامات اب بھی جاری ہیں۔

اب یہی موصوف ان دنوں کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوارٹر جاپہنچے،جب پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی کرسی پر تلوار لٹک رہی ہے،حکومت چونکہ فی الحال عمران خان اور مہنگائی کے دبائو میں ہے،اس لئے پی سی بی پر فوکس کم ہے ۔

کرکٹ حلقوں میں اس امریکی جنرل کی پاکستانی ٹیم کے کپتان تک ر سائی پریشانی کی لہر ہے۔چہ مگویاں جاری ہیں کہ اب رمیز راجہ کی بھی خیر نہیں لگتی۔

دلچسپ اور سمجھنے والی بات یہ ہے کرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ان کی آمد پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے دوری پر رہی۔وہ کہیں نہیں دکھائی دیئے۔ساتھ میں پی سی بی کی خاموشی بھی ساتھ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *