ٹیسٹ کرکٹ کے اندھیرے دور کرنےکیلئے پاکستان بھارت کی میلبرن میں سیریز،بریکنگ نیوز
میلبرن،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ کے اندھیرے دور کرنےکیلئے پاکستان بھارت کی میلبرن میں سیریز،بریکنگ نیوز۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایک بار پھر پاکستان بمقابلہ بھارت ۔میلبرن میں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی آوازیں ہیں،کرکٹ آسٹریلیا اور ایم سی جی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ پرانا شیڈول ٹیبل پر موجود ہے اور اس کے لئے بات چیت کہیں نہ کہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ایک ایسے موقع پر آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں،جب کہ میچ ختم ہوچکا ہوگا۔ایم سی جی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کی سب سے پہلےئ نیوز 2022 میں بریک ہوئی تھی،اب ایک بار پھر یہ بات پھیل رہی ہے۔
میلبرن ٹیسٹ کے چوتھے روزکے ڈرامے،پیٹ کمنزدھوکے سے آئوٹ،لبوشین زخمی،آسٹریلینز ڈی آر ایس سے ناخوش
ادھر آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسٹ کرکٹ کو خطرہ ہے،مستقبل میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچز کا انعقاد بھی مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ صرف سب سے زیادہ مالی طور پر قابل عمل ٹیسٹ ممالک ہی کھڑے رہ جائیں گے، ممکنہ طور پر اس کا مطلب ہے کہ مستقبل قریب میں صرف آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت پانچ روزہ میچ کھیلیں گے۔آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ یہ خوف پھیلانے والا قول نہیں ہے، یہ ایک حقیقی خوف ہے۔میرا پیغام یہ ہے کہ ہم دباؤ میں ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ اور دیگر ہمارے خلاف کھیلتے رہیں۔مجھے خدشہ ہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک 10 سال کے عرصے میں عالمی لیگوں کے دباؤ اور دباؤ کی وجہ سے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو کھیلنے اور غائب ہونے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔