| | | | | | | |

پی ایس ایل ،سکندر رضا پر بھی جرمانہ کردیا گیا

 

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل ،سکندر رضا پر بھی جرمانہ کردیا گیا۔لاہور قلندرز کے سکندر رضا  کوامپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر  میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ واقعہ اتوار کی رات نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران پیش آیا۔

سکندر نے کھیل کے دوران تین مختلف مواقع پر اپنے بازو اٹھائے، سر ہلایا اور اشارہ کیا کہ ڈیلیوری کو وائیڈ بال کہا جانا چاہیے تھا، جس سے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی ہوئی، جو کہ ایک کھلاڑی کے خلاف امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرتا ہے۔آن فیلڈ امپائر کرس گفانی اور راشد ریاض نے سکندر رضا پر الزام عائد کیا جبکہ میچ ریفری علی نقوی نے جرمانہ عائد کیا۔

سٹمپ کو کک مارنے پر نسیم شاہ کو سزا ،ملتان سلطانز کو دوسرے جرم میں جرمانہ

اس سے قبل گزشتہ روز نسیم شاہ کو سٹمپ کو کک مارنے اور ملتان سلطانز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے کئے جاچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *