| | | | |

بیٹرز کا شکاری شاہین آفریدی خود اسامہ کا شکار،دلچسپ نظارہ

 

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ

بیٹرز کا شکاری شاہین آفریدی خود اسامہ کا شکار،دلچسپ نظارہ۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ بیٹرز کو اپنی خوفناک ڈلیوریز سے شکار کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ایک پاکستانی اسپنر کے ہاتھوں شکار ہوگئے ہیں۔یہ ایک دلچسپ نظارہ تھا،اسے سب نے پسند کیا ہے۔

انگلش ٹی 20 بلاسٹ 2023 کے جمعرات کے میچ میں ووسٹر میں ناٹنگھم شائر ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف شکست کے دھانے پر تھی،اس لئے کہ پہلے کھیل کر اس نے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر صرف 139 اسکور کئے۔ایلکس ہیلز صفر پر گئے۔دلچسپ اتفاق یہ بھی ہے کہ 1 رن بنانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستانی اسپنر اسامہ میر نے آئوٹ کیا۔یہ ان کی اکلوتی وکٹ تھی۔انہوں نے4 اوورز میں صرف 19 رنز دیئے اور ایک یہی وکٹ لی۔

اب ناٹنگھم شائر اتنے کم اسکور پر شاہین شاہ سے امیدیں رکھتی ہے کہ وہ ایسا کچھ کریں کہ ان کی ٹیم ہزیمت سے بچ جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *