| | | | | | | |

بابر اعظم 2023 ورلڈکپ تک کپتان،ٹنڈولکر کی ون ڈے میچ کو 4 اننگز میں کرنے کی تجویز

کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم 2023 ورلڈکپ تک کپتان،ٹنڈولکر کی ون ڈے میچ کو 4 اننگز میں کرنے کی تجویز،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ورلڈکپ 2023 تک تمام فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور اس کی ایک وجہ نومنتخب ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا ووٹ بھی ہے۔ساتھ میں ملک میں کرکٹ فینزکی جانب سے سخت رد عمل کا خوف بھی پی سی بی رجیم چینج کو جرات لینے نہیں دے رہا ہے۔

ادھر سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کرکٹ کی اننگ کو 2 اور میچ کی اننگ کو 4 اننگز تک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔25 اوورز کے بعد دوسری ٹیم کھیلے اور پھر اگلے 25 اوورز پہلی ٹیم اور آخری 25 اوورز بعد کی ٹیم ۔ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ

ون ڈے کرکٹ میں بلے اور گیند کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے دائرے کے اندر دوسری نئی گیند ختم کی جائے  اور اضافی فیلڈر کو بھی  ختم کرنے کاپرزور مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *