| | | | | | |

انڈر 19ایشیا کپ,پاکستان افغانستان کے خلاف 53 رنز کے تعاقب میں مشکل سے جیتا

 

دبئی،شارجہ،کرک اگین

پاکستان نے افغانستان انڈر 19 ٹیم کو 52 کے قلیل اسکور پر گھر بھیج کر بھی مشکل سے جیت اپنے نام کی ہے۔53 کے ہدف کے تعاقب میں اس نے 6 وکٹیں گنوادیں۔
قومی لٹل اسٹارز نے 17 ویں اوور میں 4 وکٹ سے جیت نام کی ۔ صداقت نے 14 اور حسیب اللہ خان نے 11 اسکور کئے۔نور احمد نے 3 وکٹیں لیں ۔

دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں افغان ٹیم کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہلک بنا۔
آغاز سے ہی ٹیم تباہی سے دوچار تھی۔12 کے مجموعے پر 5 پلیئرز پویلین لوٹ گئے تھے۔اس کے باوجود اننگ سنبھل نہ سکی۔پاکستانی لٹل اسٹارز نے 52 پر فارغ کردیا۔
افغانستان کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر کو چھو بھی نہ سکے۔خروٹ 15 کے ساتھ ٹاپ کرگئے۔گرین کیپس کی جانب سےاحمد خان نے 3 وکٹیں لیں۔ذیشان ضمیر اور اویس علی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے کویت کے خلاف 300 سے زائد اسکور کرڈالے ہیں۔324 کا ہدف دیا ہے۔ایسے ہی بھارتی ٹیم نے عرب امارات کے خلاف اچھا اسکور بناکر 283 کا ہدف دے ڈالا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *