| | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل23،وینیو کا انتخاب

لندن،دبئی:کرکا گین رپورٹ

آئی سی سی نے ایک بار پھر انگلینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل دے دیا ہے۔2023 کے جون میں فائنل شیڈول ہے،ایک بار پھر قرعہ فال لارڈز کے نام نکلے گا۔اس لئے کہ آئی سی سی کی یہی خواہش ہے۔اس سے قبل پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی  لارڈز کے لئے تھی،یہ الگ بات ہے کہ کووڈ19 کی وجہ سے یہ ایجز بول سائوتھمپٹن میں منتقل ہوگیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کا پریکٹس میچ،رضوان کا چتشور پجارا کے حوالہ سے انکشاف

آئی سی سی چیئرمین جارج بارکلے نے کہا ہے کہ لارڈز ایک تاریخی وینیو ہے،گزشتہ چیمپئن شپ  فائنل کی میزبانی نہیں کرسکا،جون کے ماہ کی وجہ سے دیگر مقامات کی نسبت یہ زیادہ مفید رہے گا۔

پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2021 میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا،اس بار بھی انگلینڈ کے فائنل میں جانے کے امکانات نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *