| | | | | |

ایڈیلیڈ پر کورونا کا نیا حملہ،آسٹریلیا کی بزدلی کے ساتھ اننگ ڈکلیریشن،پیسر اسپنر،کپتان کھیلے بغیر زخمی

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

Image ,File Photo

ایڈیلیڈ پر کورونا کا نیا حملہ،آسٹریلیا کی بزدلی کے ساتھ اننگ ڈکلیریشن،پیسر اسپنر،کپتان کھیلے بغیر زخمی۔کئی نئے رنگ دکھائی دیئے ۔ایشز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز غیر معمولی ڈرامے اور غیر متوقع چیزیں سامنے آئی ہیں۔ایڈیلیڈ کے پنک بال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔اتوار کو آسٹریلیا کی ٹیم قریب آدھے اوورز کھیل چکی ہے اور اسے غیر معمولی برتری بھی حاصل ہے۔

سب سے پہلے انگلش کپتان جوئے روٹ زخمی ہوگئے،اتفاق یہ ہے کہ وہ میچ کے دوران نہیں ہوئے بلکہ میچ سے قبل وارم اپ ہوتے ہوئے ان فٹ ہوئے۔دن کا آغاز انگلینڈ نے اپنے کپتان کے بغیر کیا۔جوئے روٹ بعد میں میدان میں اترے۔انگلش وکٹ کیپر جوئے روٹ کے ہاتھوں پر بھی لرزہ طاری ہے۔پہلی اننگ کی طرح انہوں نے دوسری اننگ میں بھی کیچز ڈراپ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے 2 کیچز پکڑے بھی ہیں۔

کرکٹ پر کووڈ حملے جاری ہیں،ایڈیلیڈ کا میدان بھی غیر محفوظ ثابت ہورہا ہے،وجہ اس کی یہ ہے کہ اس بار کووڈ کا مرکز پلیئرز نہیں بلکہ میڈیا بنا ہے۔کرکٹ میچ کی کوریج کرنے والے ٹی وی علمے میں سے ایک کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،اس طرح اسے میدان  بدر کردیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی چونکہ اپنی ہے،اس لئے طرح طرح کے مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں،اب اس بات کو دیکھ لیں کہ انگلش پیسر اولی رابنسن اچھے بھلے فاسٹ بائولر ہیں ،اچانک میچ کے دوران وہ آف اسپنر بن گئے،انہوں نے ایک ریگولر اسپنرزکی طرح سپن بالز کیں اور گھومتی ہوےئ بالوں سے آسٹریلین کو پریشان کردیا،فینز اس نئی تبدیلی سے محظوظ ہوئے۔

انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس بھی پیچھے نہیں رہے،انہوں نے ہیڈ کا ایک ڈرائیونگ کیچ پکڑ کر خوب داد سمیٹی اور فینز کے لئے یہ ایک بہترین لمحہ بھی تھا۔

کرکٹ مبصرین کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کی بیٹنگ حیران کن ہوتی گئی،اس کی وجہ یہ ہے کہ میچ کا چوتھا روز اختتام کی جانب جارہا ہے۔آسٹریلیا نے دن کے پہلے 3 گھنٹے کھیل لئے تھے۔اس وقت تک اس نے 7 وکٹ پر214 اسکور بنالئے ہیں۔اس کی مجموعی برتری 451 رنزکی ہوگئی ہے،اس کے باوجود اس نے اننگ ڈکلیئر نہیں کی۔مارنوس لبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے 51،51 کی اننگز کھیلیں۔رابنسن نے 2 آئوٹ کئے۔آسٹریلیا کو شاید چند سال قبل کا یہاں کا ڈے نائٹ ٹیسٹ یاد آرہا ہوگا،پاکستان کے خلاف اننگ ڈکلیئر کرکے اسے 492 رنزکا بڑا ہدف دیا تھا،اسد شفیق کی یاد گار سنچری سے سٹیون سمتھ اور ان کے کھلاڑی ناخن کترنے پر مجبور ہوگئے تھے،میچ 5 ویں روز میں داخل ہوا تھا اور پاکستان معمولی فرق سے ہارا تھا۔آسٹریلیا نے آخر کار 9 ویں وکٹ گرنے کے بعد 230 رنز پر اننگ ڈکلیر کی ہے۔جوئے روٹ اور ڈیوڈ میلان جیسے نان ریگولر بائولرز نے 2،2 آئوٹ کردیئے ہیں۔انگلینڈ کو جیت کے لئے 468 رنزکا ہدف ملا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *