| | | | | | | | |

انگلینڈ ایک اور شکست کے قریب،روٹ لاتعلق،یوسف،کے ریکارڈ کےلئے ایک میچ باقی

 

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

جوئے روٹ آسٹریلیا میں کیریئر کا 12 واں میچ کھیل کر بھی سنچری سے محروم ہیں۔ساتھ ہی ایڈیلیڈ میں ایشز کے دوسرے ٹیسٹ سے ان کا تعلق ختم ہوگیا ہے۔اس طرح کلینڈر ایئر میں زیادہ ٹیسٹ رنز کے ریکارڈ کے لئے ان کے پاس سال کا آخری میچ بچا ہے۔زیادہ سے زیادہ 2 اننگز ہونگی۔محمد یوسف تک جانے کے لئے اب کیا باقی درکار ہے ۔راستے کی 2 بڑی رکاوٹیں عبور کرنا بظاہر آسان ہو گیا ہے۔

جوئے روٹ نے گاواسکر اور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا،محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ ہدف،اننگ جاری

سب سے قبل ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز کی خبر کرتے ہیں۔انگلینڈ ایک اور ذلت آمیز شکست کے کنارے ہے۔اتوار کو دن کی آخری بال پر جوئے روٹ کی وکٹ نے کمر توڑ دی ہے۔انگلینڈ نے 4وکٹ پر82 اسکور بنائے ہیں۔رائے برنز 34 ٫جوئے روٹ 24 اور ڈیوڈ میلان 20کرسکے۔حسیب حمید صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوگئے۔انگلینڈ کو جیت کے لئے مزید 386 اسکور اور آسٹریلیا کو فتح کے لئے صرف 6 وکٹیں درکار ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 230 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کرکے انگلینڈ کو جیت کے لئے 468رنزکا بھاری ہدفِ دیا۔دوسری باری میں لبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے ففٹیز مکمل کرلیں۔کمال بات یہ بھی تھی کہ میلان اور روٹ نے2٫2 آئوٹ کئے۔میزبان ٹیم نے پہلی اننگ 473 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔انگلش ٹیم صرف 236 اسکور ہی بنا پائی تھی۔

یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔انگلینڈ خسارے میں ہے ۔

اب ذکر ہے کلینڈر ایئر ٹیسٹ اسکور و ریکارڈ کا ۔جوئے روٹ کا آج آئوٹ ہونے کے بعد اس میچ سے کوئی تعلق نہیں بچا کہ وہ کل آخری دن اپنے اس سال کے1630اسکور کو بڑھاسکیں۔ان میں اور ورلڈ ریکارڈز ہولڈر میں 158 اسکور کا فاصلہ ہے۔2006 میں پاکستانی اسٹار بیٹر نے 1788 اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر سر ویوین رچرڈز کا 1710 اسکور کا ریکارڈ توڑا تھا۔

جوئے روٹ کو ان 2 اسٹارز سے پہلے ایک اور منزل بھی عبور کرنی ہے۔جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ 2008میں 1656رنز کرنے کے باعث بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔روٹ کو سمتھ کے ریکارڈ کے لئے 26٫رچرڈز کے ہدف کو پورا کرنے کےلئے 80 اور یوسف کے ریکارڈ کو عبور کرنے کے لئے 158 اسکور بنانے ہیں۔

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *