| | | | | | |

دوسرا سیمی فائنل آج،پہلے کی دھمک اب بھی جاری،ریحان احمد کون،گیگر اہم خبریں

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جارہا ہے۔ٹاپ ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین  کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم اپنے گروپ سے ٹاپ اور آسٹریلیا سیکنڈ پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں آئے تھے۔اتفاق سے دونوں ہی دفاعی چیمپئن بھی نہیں ہیں۔دلچسپ مقابلہ کی توقع ہے۔

انڈر19ورلڈ کپ سیمی فائنل،انگلینڈ بال بال بچ گیا،افغانستان ایک اوور میں تاریخی فتح سے محروم

گزشتہ رات جس انداز میں افغانستان نےانگلینڈ کا مقابلہ کیا اور پہلے سیمی فائنل میں آخری لمحات میں شکست سے دوچار ہوا،اس کی پذیرائی جاری ہے۔سابق انگلش کرکٹرز جہاں افغانستان کی تعریف کررہے ہیں،وہاں  اپنے پلیئرز کو بھی  سراہ رہے ہیں۔مائیکل ایتھرٹن،ناصر حسین اور مائیکل وان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ کی کامیابی میں  اہم کردار اسپنر  ریحان احمد نے بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے 49 ویں اوور میں افغان ٹیم کی کمر اس وقت توڑی جب 12 بالز پر 19 اسکور درکار تھے۔ریحان احمد نے ایک اوور میں 3 وکٹیں لیں۔رائٹ ہینڈ لیگ بریکر نے اپنے بہتر مستقبل کی امیدیں جگائی ہیں۔17 سالہ اسپنر کے پاس  فرسٹ کلاس کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں ہےلسٹ ات کے 7 میچز ہی کھیل  سکے ہیں۔وہ لیسٹر شائر کی سیکنڈ الیون ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے ایک اہم خبر ہے،22 ہفتوں کی آئی پی ایل کھیلنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن ہوم گرائونڈز میں مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز سے محروم ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی جانے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں انجری کے باعث وہ کپتانی نہیں کریں گے،اس سے قبل وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی گزشتہ ماہ 2 ٹیسٹ میچز کھیل نہیں سکے تھے۔

ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلا ف بنگلور میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کروانے کا اعلان کردیا ہے،سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے دورے کے بعد بھارت میں سیریز کھیلے گی۔

ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے احمد آباد اتر گئی ہے،بھارت کے خلاف محدود اوورز کی کرکٹ سیریز 6 فروری سے شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *