| | | | |

لارڈز ٹیسٹ،پہلا روز کس کا،آسٹریلین کا اٹیک،انگلینڈ کی کتنی واپسی

لندن،کرک اگین رپورٹ

لارڈز ٹیسٹ،پہلا روز کس کا،آسٹریلین کا اٹیک،انگلینڈ کی کتنی واپسی۔لارڈز ٹیسٹ میں پہلا روز کس کے نام۔ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز کااوول آل دوسرا ٹیسٹ۔کون بنالارڈز۔آسٹریلیا یا انگلینڈ۔

لارڈز سے کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کینگروز نے درست معنوں میں انگلینڈ کا ٹس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ،اسپنر نہ کھلانے کا فیصلہ غلط کردکھایا ہے اور دن بھر میں ہونے والے 83 اوورز کے کھیل میں 5 وکٹ پر 339 اسکور بنالئے ہیں۔اس میں بھی انگلینڈ یوں خوش قسمت رہا کہ اسےآخری 3 وکٹیں آخری سیشن اور ان میں سے 2 وکٹیں آخری 30 منٹ کے کھیل میں ملیں۔

لارڈز،سٹورٹ براڈ اور وارنر میں جملوں کا کیسا تبادلہ ،میچ رک گیا

اوپنر عثمان خواجہ جو گزشتہ ٹیسٹ کے ہیرو تھے۔ایج باسٹن میں 141 اور 65 کی وننگ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ لینے والے صرف 17 رنزبناسکے۔ڈیوڈ وارنر نے سکون کا سانس یوں لیاکہ براڈ جیسے خوف کے ہوتے ہوئے بھی وہ ہاف سنچری کرگئے۔66 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔لبشین بھی 47 سے آگے نہ گئے۔ٹریوس ہیڈ اور سٹیون سمتھ نے چوتھی وکٹ پر 118 رنزکا اضافہ کیا۔ہیڈ73 بالز پر 77 کی جارحانہ اننگ کھیل گئے۔کیرمرون گرین بدقسمت بنے۔صفر پر گئے۔

دن کے خاتمہ پر سمتھ85 اور الیکس کیری 11 پر کھیل رہے تھے۔انگلینڈ کی جانب سےجوش تونگے نے 2 وکٹیں لیں۔88 رنزکی مارکھائی۔اسپنر جوئے روٹ نے 8 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔براڈ اور جمی اینڈرسن کو کوئی وکٹ نہ ملی،جن کے پاس 1200 کے قریب ٹیسٹ وکٹ کا تجربہ تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *