| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا ،کوہلی سمیت 4 فوری آئوٹ،بھارت کا ممکنہ اسکور کیا ہوسکتا

 

 

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

جنوبی افریقا اور بھارت کا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا  میچ ڈرامائی انداز میں شروع ہوگیا ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر حسب توقع پہلے بلے بازی کی ہے۔4 وکٹیں 8 اوورز میں چلی گئی ہیں۔

بھارتی اننگ کا آغاز عجب ہی رہا،ابتدائی 8 بالز میں کوئی اسکور نہ بنا،جب کہ پہلے 12 اسکور 2 چھکوں کی شکل میں بنے اور مجموعی طور پر یہ 14 بالز کے بعد ہی ممکن ہوئے۔دونوں چھکے روہت شرما نے لگائے ہیں۔پرتھ میں گروپ 2 کے سپر 12 مرحلے کا یہ اہم شو  ہے۔ہائوس فل ہے۔اس میں بھارت کی جیت پاکستان کے مفاد میں ہوگی۔

لنگی نگیڈی نے آتے ہی اپنے پہلے اوور میں دونوں اوپنرز کے ایل راہول کو 9 اور روہت شرما کو 15 پر آئوٹ کردیا لیکن ویرات کوہلی فارم میں  ہونے کے باوجود کیچ دے گئے۔وہ12 اسکور بناسکے۔۔بھارت کا اسکور 8 ویں اوور میں 4 وکٹ پر 47 ہوگیا تھا۔چوتھی وکٹ دیپک ہودا کی تھی جو صفر پر گئے۔

سوال یہ ہے کہ اس تیز ترین پچ پر بھارت کتنا اسکور بنائے کہ اس کےا ور پاکستانی کرکٹ فینز سکوت اختیار کریں،اس کے لئے کم سے کم 140 اسکور ضروری  ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *