| | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح،نیٹ رن ریٹ اپ ڈیٹ

 

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان نے نیدر لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ 6وکٹ سے جیت لیا۔آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ میں یہ اس کی پہلی فتح ہے۔سپر 12 میں 3 میچز کے بعد اس کے 2 پوائنٹس ہوئے ہیں۔یوں اب وہ سیمی فائنل ریس میں شامل ہے لیکن شام کے آخری میچ میں۔ جنوبی افریقہ کی بھارت کے ہاتھوں شکست اس کے امکانات کو مزید بہتر کرے گی۔یہی نہیں بلکہ گرین کیپس نے اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرلیا ہے۔ اب اس کا جمع0.76  ہوا ہے۔پاکستان نے قریب 6 اوورز اور ایک  با; قبل ہدف پورا کیا۔

یہی ہدف اگر 10 اوورز قبل پورا ہوتا تو پاکستان کا نیٹ رن ریٹ جمع 1.25 ہوتا ۔ایسی کنڈیشن میں کسی بھی ممکنہ ٹاکرے پر کام آتا۔یاد رہے کہ آج پروٹیز بھی بھارت کو ہراسکتے ہیں۔

پرتھ میں ڈچ ٹیم کے خلاف 92 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم مکمل فلاپ ہوگئے۔اس بار وہ 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔حیدر علی کی جگہ واپسی کرنے والے فخرزمان نے محمد رضوان کا ساتھ دیا ۔فخر  بھی 20 کی اننگ کھیل سکے۔محمد رضوان بد قسمت رہے۔1 رن کی کمی سے ہاف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر چلتے بنے ۔اور شان مسعود رنز پر ناقابل شکست آئے۔

اس سے قبل ڈچ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 91 اسکور کرسکی۔شاداب خان نے 3 وکٹیں لیں۔

پاکستان کو آج 3 نتائج درکار تھے۔پہلا بنگلہ دیش کی زمبابوے کے خلاف جیت کا،دوسرا اپنی فتح کا۔یہ دونوں حاصل ہوگئے ہیں۔اب جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ میں پروٹیز کی شکست درکار ہے۔یہ میچ 4 بجے شروع ہوگا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *