| | | | | |

حارث رئوف کا غصہ بھرا بائونسر،ڈچ بیٹر میدان سے ہسپتال منتقل

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف کا غصہ بھرا بائونسر،ڈچ بیٹر میدان سے ہسپتال منتقل۔نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی پیسر حارث رئوف شدید غصہ میں۔حریف بیٹر کو بائونسر مارکر میدان بدر کردیا۔یوں ڈچ ٹیم کے کھلاڑی اپنی اننگ جاری نہ رکھ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔اننگ کا چھٹا اوور حارث رئوف کررہے تھے،جب ان کی شاٹ پچ بال ڈچ بیٹرز بیس دی لید کے ہیلمٹ پر جالگی،جس سے وہ  وکٹ پر بیٹھ گئے۔

تمام پاکستانی فیلڈرز ان کے ارد گرد جمع ہوئے،فزیو نے آکر جائزہ لیا،کید کے چہرے پر ہلکا زخم تھا،اس لئے وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے اور میدان سے چلے گئے،انہوں نے6 رنزبنائے تھے۔انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا ہے۔اس کے فوری بعد آنے والے ٹام کوپر کو شاداب نےمحمد وسیم کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔پہلے اوپنر کو شاہین شاہ نے آئوٹ کیا تھا۔26 کے اسکور پر دوسرے اوپنر مکس او دائود بھی8 رنزبناکرشاداب خان کا نشانہ بنے۔

برسبین میں بڑا ڈرامہ،بنگلہ دیشی ٹیم کو جیتنے کے بعد باہر سے واپس بلالیاگیا،پھر دوبارہ جیت

نیدرلینڈز جس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔آخری اطلاعات تک نیدرلینڈز نے 3 وکٹ پر  28 رنز بنائے تھے اور اس کی اننگ کے 9  اوورز مکمل ہوئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *